ڈی سی کٹھوعہ نے بادل پھٹنے سے متاثر گاؤں کا دورہ کیا
جموں, 12 نومبر (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ کے جودھ گاؤں میں بادل پھٹنے کے سانحہ کے بعد بحالی کی رفتار اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ راجیش شرما نے سینئر افسران کی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ یاد رہے کہ 17 اگست کو پی
Dc


جموں, 12 نومبر (ہ س)۔

ضلع کٹھوعہ کے جودھ گاؤں میں بادل پھٹنے کے سانحہ کے بعد بحالی کی رفتار اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ راجیش شرما نے سینئر افسران کی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ یاد رہے کہ 17 اگست کو پیش آئے اس افسوسناک واقعہ میں پانچ قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مقامی شہریوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اُن کے مسائل اور مطالبات سنے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کا مقصد زمینی صورتحال کا خود جائزہ لینا اور بحالی و تعمیر نو سے متعلق کاموں کی رفتار کو یقینی بنانا ہے تاکہ متاثرہ عوام کو جلد از جلد راحت فراہم کی جا سکے۔

ڈی سی نے بتایا کہ بادل پھٹنے سے عوامی املاک کو شدید نقصان پہنچا تھا، جن میں سے بیشتر کا عارضی مرمتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گٹھی تا سفین سڑک کی تعمیر پی ایم جی ایس وائی اسکیم کے تحت کی جا رہی ہے جس کے لیے 12 کروڑ روپے کی منظوری دی جا چکی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ سڑک رابطے کی بحالی میں کوئی تاخیر نہ برتی جائے اور تمام غیر مربوط بستیوں تک آمدورفت کو یقینی بنایا جائے۔

علاقے کے لوگوں کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈی سی راجیش شرما نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو پانچ مرلہ اراضی فراہم کرنے کا معاملہ حکومت کے زیر غور ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ راشن کی باقاعدہ فراہمی، تعلیمی اداروں کی بہتری، پینے کے پانی کے ذرائع کی بحالی اور حفاظتی دیواروں کی مضبوطی جیسے اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ مستقبل میں کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande