ممبئی میں اسمگلنگ سنڈیکیٹ کے خلاف بڑا کریک ڈاون، 11.88 کلو سونا ضبط، ماسٹر مائنڈ سمیت 11 گرفتار
نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ’آپریشن بلین بلیز‘ کے تحت سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے سنڈیکیٹ کے خلاف کارروائی کی ہے۔ اس آپریشن کے ایک حصے کے طور پر، ڈی آر آئی نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ اور پگھلانے والی ا
ممبئی میں اسمگلنگ سنڈیکیٹ کے خلاف بڑا کریک ڈاون، 11.88 کلو سونا ضبط، ماسٹر مائنڈ سمیت 11 گرفتار


نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ’آپریشن بلین بلیز‘ کے تحت سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے سنڈیکیٹ کے خلاف کارروائی کی ہے۔ اس آپریشن کے ایک حصے کے طور پر، ڈی آر آئی نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ اور پگھلانے والی ایک بڑی سنڈیکیٹ کو بے نقاب کیا ہے، 11.88 کلو گرام سونا ضبط کیا ہے اور ماسٹر مائنڈ سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں، وزارت خزانہ نے کہا کہ اس کارروائی نے ایک منظم گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو سونے کی بھارت میں اسمگلنگ، اسے خفیہ بھٹیوں میں پگھلانے اور ریفائنڈ سونا غیر قانونی طور پر گرے مارکیٹ میں فروخت کرنے میں ملوث تھا۔ آپریشن میں، ڈی آر آئی نے کسٹم ایکٹ، 1962 کی دفعات کے تحت 15.05 کروڑ روپے مالیت کا 11.88 کلو 24 کیرٹ سونا اور 13.17 لاکھ روپے کی 8.72 کلو چاندی ضبط کی ہے۔وزارت کے مطابق، مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر، 10 نومبر کو، ڈی آر آئی حکام نے ممبئی میں چار نامعلوم احاطوں، دو غیر قانونی پگھلانے والے یونٹوں اور دو غیر رجسٹرڈ دکانوں کی بیک وقت تلاشی لی۔ ڈی آر آئی حکام نے فوری کارروائی کی، آپریٹرز کو حراست میں لے لیا، اور موقع پر 6.35 کلو سونا برآمد کیا۔ اسمگل شدہ سونا حاصل کرنے اور پگھلی ہوئی سلاخوں کو مقامی خریداروں کو فروخت کرنے کے لیے ماسٹر مائنڈ کے ذریعے استعمال ہونے والی دو دکانوں کی تلاشی کے نتیجے میں ایک دکان سے 5.53 کلو گرام سونے کی اضافی سلاخیں برآمد ہوئیں۔ڈی آر آئی اہلکار نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے 11 افراد میں ماسٹر مائنڈ، ایک معروف مجرم جو پہلے اسمگلنگ کے معاملات میں ملوث تھا، اس کا والد، ایک منیجر، چار کرائے کے اسمگلر، ایک اکاو¿نٹنٹ اور تین ڈیلیوری مین شامل تھے۔ تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande