ممتاز اداکار دھرمیندر بریچ کینڈی اسپتال سے ڈسچارج، گھر پر علاج جاری رکھیں گے
ممبئی، 12 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی سنیما کے ممتاز اداکار دھرمیندر کو علاج کے بعد ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال سے بدھ کی صبح ڈسچارج کر دیا گیا۔ 89 سالہ اداکار اب اپنے گھر پر طبی عملے کی نگرانی میں آرام اور دیکھ بھال کا عمل جار
DHARMENDRA RETURNS HOME AFTER HOSPITALISATION


ممبئی،

12 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی سنیما کے ممتاز اداکار دھرمیندر کو علاج کے بعد ممبئی کے بریچ کینڈی

اسپتال سے بدھ کی صبح ڈسچارج کر دیا گیا۔ 89 سالہ اداکار اب اپنے گھر پر طبی عملے

کی نگرانی میں آرام اور دیکھ بھال کا عمل جاری رکھیں گے۔ ان کے معالج ڈاکٹر پریت صمدانی

نے بتایا کہ دھرمیندر کی حالت اطمینان بخش ہے اور ہوم کیئر کے تحت دیکھ بھال جاری

رہے گی۔

ڈاکٹر

نے بتایا کہ دھرمیندر کے اہل خانہ نے میڈیکل ٹیم سے مشورے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج

کرنے کا فیصلہ کیا۔ اداکار کی بیٹی ایشا دیول نے کہا کہ ان کے والد کی صحت میں نمایاں

بہتری دیکھی جا رہی ہے اور وہ مستحکم ہیں۔ انہوں نے مداحوں کی جانب سے کی جانے والی

دعاؤں اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ

ہیما مالنی نے بھی اس موقع پر دھرمیندر کی طبی حالت سے متعلق غلط اطلاعات کو مسترد

کیا اور کہا کہ ’’اداکار کی صحت کے بارے میں پھیلائی جانے والی من گھڑت خبریں

افسوسناک ہیں۔‘‘ انہوں نے عوام سے کہا کہ صرف مستند ذرائع پر بھروسہ کریں۔

سنی دیول

کی ٹیم کے مطابق، دھرمیندر علاج پر مثبت ردعمل دے رہے ہیں اور ان کی صحت مسلسل

بہتر ہو رہی ہے۔ ٹیم نے بیان میں کہا کہ ’’ہم مداحوں کے بے پناہ پیار اور دعاؤں کے

شکر گزار ہیں۔‘‘

10

نومبر کو دھرمیندر کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اداکار

کی گھر واپسی کے بعد فلمی دنیا اور مداحوں میں راحت اور خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں اور محبت بھرے پیغامات کا سلسلہ بدستور

جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande