ایس آئی آر عمل کو لیکر کانگریس کی ریاستی رابطہ کمیٹی کی میٹنگ، جیتو پٹواری نے کہا، ہم کسی بھی شہری کا ووٹ کٹنے نہیں دیں گے
بھوپال، 12 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں واقع ریاستی کانگریس دفتر میں بدھ کو اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے عمل کو لے کر تشکیل دی گئی ریاستی رابطہ کمیٹی کی اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں ریاستی کانگریس انچارج ہریش چود
ایس آئی آر عمل کو لے کر کانگریس کی ریاستی رابطہ کمیٹی کی میٹنگ۔


بھوپال، 12 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں واقع ریاستی کانگریس دفتر میں بدھ کو اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے عمل کو لے کر تشکیل دی گئی ریاستی رابطہ کمیٹی کی اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں ریاستی کانگریس انچارج ہریش چودھری اور ریاستی کانگریس صدر جیتو پٹواری شریک ہوئے۔ اس میٹنگ میں ایس آئی آر عمل سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے پیدا کی گئی خامیوں، تکنیکی گڑبڑیوں اور کانگریس کارکنوں کی ذمہ داری و سنجیدگی کے ساتھ اس پورے عمل میں کردار ادا کرنے کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ریاستی کانگریس صدر جیتو پٹواری نے کہا کہ حکومت ہند کی جانب سے نافذ کردہ ایس آئی آر عمل میں لگاتار شکایتیں سامنے آ رہی ہیں۔ 4 نومبر سے بی ایل او کو گھر گھر جانا تھا، لیکن تقریباً 70 فیصد مقامات پر یہ کام ادھورا ہے۔ حکومت، الیکشن کمیشن اور انتظامی افسران اپنے فرائض بروقت انجام نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 9 دنوں سے ریاست بھر میں ایس آئی آر عمل کے تعلق سے روزانہ نئی شکایتیں سامنے آ رہی ہیں۔ کانگریس پارٹی اب تک پانچ مرتبہ وفد کی شکل میں الیکشن کمیشن سے ملاقات کر چکی ہے، لیکن مسائل جوں کے توں برقرار ہیں۔ الیکشن کمیشن جس رفتار اور انداز سے ایس آئی آر عمل چلا رہا ہے، وہ ملک کے عام شہریوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ کانگریس پارٹی یہ یقینی بنائے گی کہ کسی بھی ووٹر کا نام ووٹر لسٹ سے نہ کٹے۔

جیتو پٹواری نے یہ بھی بتایا کہ کانگریس پارٹی نے ہر اسمبلی حلقے کے لیے انچارج اور بی ایل او مقرر کیے ہیں، جن کی آن لائن تربیت جلد شروع کی جائے گی۔ اُنہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ کانگریس کے تمام بی ایل او کو 2003 اور 2024 کی ووٹر فہرستیں فراہم کی جائیں۔ جن ووٹروں کے نام پہلے فہرست میں موجود تھے، اُن کے والدین اور سابقہ ریکارڈ بھی فراہم کیے جائیں۔ ایس آئی آر عمل میں پائی جانے والی تمام بے ضابطگیوں کو فوراً درست کیا جائے۔

میٹنگ میں لیڈر حزب اختلاف امنگ سنگھار، ریاستی کانگریس کے معاون انچارج سنجے دت، کمیٹی کے صدر سجن سنگھ ورما، تنظیم کے جنرل سکریٹر ڈاکٹر سنجے کاملے، تنظیم کے نائب صدر سکھدیو پانسے، کنیکٹ سینٹر کے انچارج راجیو سنگھ، سینئر رہنما جے پی دھنوپیا سمیت کمیٹی کے تمام اراکین موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande