صنعتی راہداری میں اختراعات کو فروغ دینے کے لیے سی ایس آئی آر اور این آئی سی ڈی سی کے درمیان مفاہمت
نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔ ملک میں صنعتی ترقی کو سائنسی تحقیق اور اختراع سے جوڑنے کے لیے نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این آئی سی ڈی سی) نے بدھ کو سائنسی اور صنعتی تحقیق کونسل (سی ایس آئی آر) کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر
CSIR & NICDC MoU to promote innovation in Industrial Corridor


نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔ ملک میں صنعتی ترقی کو سائنسی تحقیق اور اختراع سے جوڑنے کے لیے نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این آئی سی ڈی سی) نے بدھ کو سائنسی اور صنعتی تحقیق کونسل (سی ایس آئی آر) کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

اس معاہدے پر نئی دہلی میں سی ایس آئی آر ہیڈکوارٹر میں ڈاکٹر این کلیسیلوی، ڈائریکٹر جنرل، سی ایس آئی آر، سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت اور رجت کمار سینی، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، این آئی سی ڈی سی کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ دستاویزات کا تبادلہ ڈاکٹر ویبھا ملہوترا ساہنی، سربراہ، ڈائریکٹوریٹ آف ٹیکنالوجی مینجمنٹ (سی ایس آئی آر) اور وکاس گوئل، جنرل منیجر (کارپوریٹ اسٹریٹجی اینڈ مارکیٹنگ، این آئی سی ڈی سی ) نے کیا۔ اس موقع پر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اس کے تحت، اسمارٹ شہروں میں تحقیقی مراکز، صنعتی اختراعی مرکز اور ٹیکنالوجی انکیوبیٹرز قائم کیے جائیں گے، جس سے صنعت، تعلیمی اداروں اور تحقیقی اداروں کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پیدا ہو گی۔ شراکت داری کے تحت صنعتی آٹومیشن، بایو ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، جدید مواد، ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ، روبوٹکس، ایرو اسپیس، انفراسٹرکچر انجینئرنگ، کیمیکلز، فارماسیوٹیکل، طبی آلات، سائنسی آلات، زرعی پروسیسنگ اور پائیدار ترقی جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande