'نیلگوں معیشت' ہندوستان اور ماریشس کے درمیان پائیدار ترقی کا ایک نیا راستہ: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔ پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان نیلگوں معیشت، یا سمندر پر مبنی معیشت، دونوں ممالک کے لیے پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کی ن
معیشت


نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔ پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان نیلگوں معیشت، یا سمندر پر مبنی معیشت، دونوں ممالک کے لیے پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کی نئی بنیاد بن سکتی ہے۔ ماہی گیری، سمندری ٹکنالوجی، اور ڈی سیلینیشن جیسے شعبے ہندوستان-ماریشس شراکت داری کے نئے محاذ ہیں، جو دونوں سمندری ممالک کے لیے اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی توازن کو مضبوط کریں گے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نئی دہلی میں نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی ڈی جی) میں زیر تربیت ماریشس کے سینئر انتظامی عہدیداروں سے خطاب کیا۔ یہ ٹیم 10 سے 15 نومبر تک منعقد ہونے والے دوسرے صلاحیت سازی کے پروگرام میں حصہ لے رہی ہے۔ مارچ 2025 میں دستخط کیے گئے طویل مدتی تعاون کے معاہدے کے تحت، ہندوستان اگلے پانچ سالوں میں ماریشس کے 500 اہلکاروں کو تربیت دے گا۔ فی الحال زیر تربیت افراد میں14 وزارتوں کے 17 سینئر افسران شامل ہیں، جن کی قیادت ڈاکٹر دھننجے کاول، سینئر چیف ایگزیکٹو، وزارت پبلک سروس اینڈ ایڈمنسٹریٹو ریفارمز، ماریشس کر رہے ہیں۔

جتیندر سنگھ نے کہا کہ سمندری وسائل کے انتظام اور سمندری ٹیکنالوجی میں ہندوستان کا تجربہ ماریشس کی ترقی کے سفر میں اہم رول ادا کرسکتا ہے۔ ہندوستان نے لکشدیپ میں 'ڈیپ اوشین مشن' اور ڈی سیلینیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے سمندری پانی کو پینے کے قابل بنا کر پانی کے بحران سے نمٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی ہر جگہ موجود ہے، لیکن پینے کے قابل نہیں، ٹیکنالوجی کے ذریعے اسے حل کیا جا سکتا ہے۔ ہندوستان کے ڈی سیلینیشن پلانٹس نمکین پانی کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ سبز توانائی بھی پیدا کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ماریشس کے حکام سے نیلگوں معیشت اور میرین ریسرچ میں مشترکہ پروجیکٹس تیار کرنے پر زور دیا اور تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر سمندری معیشت کے لیے 10 سالہ روڈ میپ تیار کریں۔ ماریشیس کے نمائندوں نے انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی، ڈیجیٹل گورننس اور فارنسک سائنس میں ہندوستان کے تعاون کی تعریف کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande