
نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مغربی دہلی کے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ کمل جیت سہراوت نے بدھ کو بھارت رتن مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے کارگل چوک سے دوارکا سیکٹر 10 تک سردار @ 150 یونٹی مارچ کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر کمل جیت سہراوت نے کہا کہ قومی اتحاد کی علامت سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نظریات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سبھی نے اتحاد اور بھائی چارہ برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کے راستے پر چلیں اور ”ایک بھارت، سریشٹھ بھارت“ کے عہدکو اپنی زندگی میں اپنائیں۔
اس موقع پر مٹیالا کے ایم ایل اے سندیپ سہراوت، دوارکا کے ایم ایل اے پردیومن راجپوت اور ڈی ایم ساوتھ ویسٹ میکلا چیتنیہ پرساد، تمام ضلع اور ڈویژنل افسران اور بڑی تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد