
علی گڑھ, 12 نومبر (ہ س)۔
حکومت کی جانب سے کرائے جارہے ایس آئی آر کے کام میں علی گڑھ کی شہر اسمبلی حلقہ تعلق رکھنے والے عوام خاصہ پریشان ہیں کوینکہ شہر اسمبلی حلقہ کی 2003 کی ووٹر لسٹ غائب ہے اس تعلق سے آج سماجوادی پارٹی کے لیڈر اجو اسحاق کی قیادت میں ایک وفد نے علی گڑھ کے ڈی ایم سنجیو رنجن سے ملاقات کی اور انھیں باور کرایا کہ 2003 کی ووٹر لسٹ کسی بھی BLO کے پاس دستیاب نہیں ہے ایسے میں سرکاری مہم SIR فارم میں درست معلومات نہیں بھری جاررہی ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ 4 دسمبر کی آخری تاریخ قریب آ رہی ہے، اس لیے ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس فہرست کو تمام BLOs اور آن لائن بروقت دستیاب کرانا یقینی بنائیں۔غورطلب ہے کہ آن لائن جو ڈاٹا فیڈ کیا گیا ہے اس میں بھی علی گڑھ شہر کی کوئی لسٹ اپلوڈ نہیں کی گئی ہے جس سےء لوگ اپنے نام دیکھ سکیں۔اس تعلق سے جب اججو اسحاق سے بات کی گئی تو انھوں نے بتایا کہ اس تعلق سے پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کو بھی خط لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ علی گڑھ اسمبلی حلقہ نمبر 357 کے لیے ووٹر لسٹ چیف الیکشن کمشنر کی ویب سائٹ یا چیف الیکٹورل آفیسر، لکھنؤ کے دفتر میں دستیاب نہیں ہے۔ ہم نے اس سلسلے میں 26 ستمبر کو تحریری شکایت درج کرائی، لیکن اب تک کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی۔
موجودہ صورتحال یہ ہے کہ علاقے کے تمام بی ایل او بھی اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ مذکورہ اسمبلی حلقہ کے لیے ووٹر لسٹ دستیاب نہیں ہے۔اس ای میل کی ایک کاپی جس میں ہم نے الیکشن کمیشن، لکھنؤ الیکشن کمیشن اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو شکایت بھیجی تھی اس طرح ہے۔قابل ذکر ہے کہ 2003 میں اسمبلی حلقہ 357 کو ''سٹی اسمبلی'' کے نام سے جانا جاتا تھا اور اس میں ''کول'' علاقے کا صرف ایک حصہ شامل تھا۔ بعد میں 2008 میں حد بندی کے بعد، پورا ''سول لائنز'' علاقہ ''کول'' اسمبلی میں شامل کیا گیا، اور یہ علاقہ ''کول 75'' کے نام سے مشہور ہوا۔چونکہ 2003 کی ووٹر لسٹ دستیاب نہیں ہے، اس لیے علاقہ وار ووٹر میپنگ کرنا ناممکن ہے۔ ہم نے اس معاملے کو لے کر ضلع مجسٹریٹ سے رابطہ کیا ہے، لیکن ابھی تک کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا ہے۔لہٰذا ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیں اور الیکشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کریں کہ ووٹر لسٹ کی فوری دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور علاقے کے ووٹرز کو ہونے والی تکلیف کو دور کیا جائے۔ڈی ایم علی گڑھ کو عرضداشت پیش کرنے والوں میں اججو اسحاق، راحت سلطان،محمد ایاز اور متعدد میونسپل کونسلروں کے علاوہ سماجوادی پارٹی کے کارکنان و سماجی کارکنان موجود رہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ