طویل عرصے سے متوقع عامر خان کی فلم ہوئی بند
عامر خان آخری بار فلم ”ستار زمین پر“ میں نظر آئے تھے، جسے شائقین اور ناقدین دونوں نے خوب سراہا۔ مداح ان کی اگلی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے لیکن ان کے اگلے بڑے پروجیکٹ کے حوالے سے مایوس کن خبر سامنے آئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، عامر خان کی بہت
Aamir Khans much-awaited film shelved


عامر خان آخری بار فلم ”ستار زمین پر“ میں نظر آئے تھے، جسے شائقین اور ناقدین دونوں نے خوب سراہا۔ مداح ان کی اگلی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے لیکن ان کے اگلے بڑے پروجیکٹ کے حوالے سے مایوس کن خبر سامنے آئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، عامر خان کی بہت زیادہ متوقع فلم بھارتی سنیما کے باوا دادا صاحب پھالکے پر بننے والی بایوپک کو روک دیا گیا ہے۔پہلے عامرہدایت کار لوکیش کنگراج کے ساتھ ایک سپر ہیرو فلم میں کام کرنے والے تھے، جس میں انہوں نے ان کی فلم”قلی“ میں کیمیو بھی کیا تھا لیکن ”قلی“کی باکس آفس کارکردگی کے بعد، اس پروجیکٹ کو روک دیا گیا۔

ہیرانی اور عامر کا بڑا فیصلہ

رپورٹس کے مطابق، عامر خان اور ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے مشترکہ طور پر اس پروجیکٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ’ستار زمین پر‘ کے بعد سے عامر خان کی کسی نئی فلم کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے ، لیکن انہوں نے ابھی تک کوئی نئی اسکرپٹ فائنل نہیں کی ہے۔ بات چیت کے کئی ادوار اور ملاقاتوں کے باوجود یہ بات آگے نہیں بڑھ سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دادا صاحب پھالکے کی بایوپک کو بند کرنے کی بنیادی وجہ اس کی اسکرپٹ ہی تھی۔ ہیرانی اور عامر، جنہوں نے پہلے ”تھری ایڈیٹس “اور ”پی کے“ جیسی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا تھا، اس بار ایک مضبوط کہانی پیش کرنا چاہتے تھے، لیکن اسکرپٹ کو کئی بار لکھنے کے باوجود، یہ توقعات پر پورا نہیں اتری۔ دونوں اداکاروں کا خیال ہے کہ کنٹنٹ کا معیار کسی بھی پروجیکٹ سے زیادہ اہم ہے، اس لیے نامکمل یا کمزور کہانی کو آگے بڑھانا درست نہیں ہوگا۔

جلد بازی نہیں کریں گے عامر

بتایا جا رہا ہے کہ عامر خان اپنی اگلی فلم کا اعلان تب ہی کریں گے جب انہیں کوئی زبردست اور بہترین اسکرپٹ ملے۔ وہ جلد بازی میں کسی پروجیکٹ پر دستخط نہیں کرنا چاہتے۔ حالانکہ ان کے اس فیصلے سے شائقین مایوس ہو سکتے ہیں، لیکن عامر اور ہیرانی صرف اسی صورت میں دوبارہ ساتھ کام کریں گے جب ان کے پاس شائقین کو محظوظ کرنے کے ساتھ ساتھ پیغام دینے والی کہانی ہوگی ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande