
بیڑ
، یکم نومبر(ہ س)۔
بی جے پی ایم ایل اے سریش دھس نے کہا ہے کہ
ڈاکٹر سمپدا منڈے کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں ریاستی حکومت نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم
(ایس آئی ٹی) قائم کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس
سے مطالبہ کیا تھا کہ کیس کی مکمل اور شفاف جانچ کے لیے خصوصی ٹیم بنائی جائے۔
ایم ایل
اے کے مطابق وزیر اعلیٰ نے مطالبہ منظور کرتے ہوئے ایک سینیئر خاتون آئی پی ایس
افسر کو اس ایس آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ ٹیم میں ماہر پولیس افسران، جرائم کی
تفتیش کے تجربہ کار اہلکار اور فرانزک کنسلٹنٹس شامل ہوں گے جو ہر دستاویز، شواہد
اور تفتیشی مواد کا تفصیلی مطالعہ کریں گے تاکہ معاملے کی حقیقت واضح ہوسکے۔
سریش
دھس نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ خصوصی ٹیم کی تشکیل سے ڈاکٹر سمپدا منڈے کیس میں
سچ سامنے آئے گا اور انصاف کے عمل میں تیزی آئے گی۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے