اکتوبر میں یو پی آئی لین دین میں اضافہ ، دھنتیرس پر ریکارڈ 75.43کروڑ لین دین ریکارڈ کیے گئے
نئی دہلی، یکم نومبر (ہ س)۔ ملک کے حقیقی وقت کے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام، یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) نے اکتوبر میں لین دین کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس مہینے یو پی آئی کے ذریعے 2,070 کروڑ لین دین پر کارروائی کی گئی۔ اس سے پہلے، ستمبر میں، یو پ
اکتوبر میں یو پی آئی لین دین میں اضافہ ، دھنتیرس پر ریکارڈ 75.43کروڑ لین دین ریکارڈ کیے گئے


نئی دہلی، یکم نومبر (ہ س)۔ ملک کے حقیقی وقت کے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام، یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) نے اکتوبر میں لین دین کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس مہینے یو پی آئی کے ذریعے 2,070 کروڑ لین دین پر کارروائی کی گئی۔ اس سے پہلے، ستمبر میں، یو پی آئی کے ذریعے 1,963 کروڑ لین دین پر کارروائی کی گئی تھی، جب کہ اگست میں، 2,001 کروڑ لین دین اس ذریعہ سے عمل میں آئے تھے۔

نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کمپنی جو یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) کا انتظام کرتی ہے، اکتوبر کے مہینے میں 2,070 کروڑ لین دین کی کل مالیت تقریباً 27.28 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ اس سے پہلے ستمبر کے مہینے میں 1,963 کروڑ لین دین کے ذریعے تقریباً 24.90 لاکھ کروڑ روپے کا لین دین ہوا تھا۔ جبکہ اگست کے مہینے میں 2,001 کروڑ کے لین دین کی کل مالیت 24.85 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ اس طرح اکتوبر کے مہینے میں جہاں UPI کے ذریعے کی جانے والی لین دین کی تعداد میں 5.45 فیصد اضافہ ہوا، وہیں اس کی مالیت میں 9.56 فیصد اضافہ ہوا۔

اکتوبر کے مہینے میںیو پی آئی نے نہ صرف لین دین کی تعداد کے لحاظ سے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، بلکہ اس نے ایک دن میں سب سے زیادہ لین دین کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ اس ماہ 18 اکتوبر کو دھنتیرس کے دن ریکارڈ 75.43 کروڑ لین دین ہوئے۔ اس سے پہلے ایک دن میں لین دین کی تعداد 75 کروڑ کی سطح تک نہیں پہنچی تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ دھنتیرس کے موقع پر ملک کے بیشتر حصوں میں روایتی طور پر خریداری کی جاتی ہے اور اس دن بازاروں میں بہت ہلچل ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال دھنتیرس پر یو پی آئی کے ذریعے روزانہ سب سے زیادہ لین دین کا ریکارڈ بنایا گیا۔اکتوبر کے مہینے میں، دھنتیرس کے موقع پر، نہ صرف یو پی آئی کے ذریعے ریکارڈ تعداد میں لین دین کیا گیا، بلکہ اوسط یومیہ لین دین کا ایک اور ریکارڈ بھی بنایا گیا۔ اکتوبر کے مہینے میں ہر روز اوسطاً 66.77کروڑ ٹرانزیکشنز ہوئے۔ یہ لین دین اوسطاً 87,993 کروڑ روپے کے تھے۔ اس سے پہلے، ستمبر کے مہینے میںیو پی آئی کے ذریعے روزانہ اوسطاً65.43کروڑ ٹرانزیکشنز ہوتے تھے، جس کی اوسط قیمت 82,991 کروڑ تھی۔ اس طرح ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں یو پی آئی لین دین کی تعداد اور قدر دونوں میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande