کالا جٹھیڑی اور پریہ ورت کالا گینگ کے دو ارکان گرفتار
نئی دہلی، یکم نومبر (ہ س) ۔ دہلی پولس کی کرائم برانچ نے بدنام زمانہ کالا جتھیڑی اور پریہ ورت کالاگینگ کے دو شوٹروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے دو دیسی ساختہ پستول اور دو زندہ کارتوس برآمد کرلئے۔ دونوں ملزمان کنجھاولہ تھانے کی حدود میں
کالا جٹھیڑی اور پریہ ورت کالا گینگ کے دو ارکان گرفتار


نئی دہلی، یکم نومبر (ہ س) ۔

دہلی پولس کی کرائم برانچ نے بدنام زمانہ کالا جتھیڑی اور پریہ ورت کالاگینگ کے دو شوٹروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے دو دیسی ساختہ پستول اور دو زندہ کارتوس برآمد کرلئے۔ دونوں ملزمان کنجھاولہ تھانے کی حدود میں فائرنگ کے واقعے میں مطلوب تھے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت کٹےواڑا کے رہنے والے پرنس عرف سنی (22) اور سونی پت کے رہنے والے سمیت رانا (25) کے طور پر کی گئی ہے۔

کرائم برانچ کے ایک سینئر افسر نے ہفتہ کو بتایا کہ 14 اکتوبر کی رات قطب گڑھ میں تین بدمعاشوں نے ایک دکان پر فائرنگ کی۔ دکان کے مالک کے ساتھی جگبیر نے تین بدمعاشوں کی شناخت سمیت، آشو اور سنی کے طور پر کی۔ شکایت کی بنیاد پر کنجھاولہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ فائرنگ کا مقصد علاقے میں دہشت پھیلانا اور گینگ کا اثر و رسوخ برقرار رکھنا تھا۔

پولیس افسر کے مطابق مقامی پولیس کے علاوہ کرائم برانچ کو بھی اس کیس میں تعینات کیا گیا تھا۔ دریں اثنا، 31 اکتوبر کی رات کو پولیس کی ایک ٹیم کو اطلاع ملی کہ کنجھاولہ شوٹنگ کیس میں مطلوب دو مجرم جرم کرنے کے لیے روہنی کے سیکٹر 27 میں آ رہے ہیں۔ اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے جال بچھا دیا۔ دونوں مشتبہ افراد کو رات 11:15 بجے کے قریب کیندریہ ودیالیہ، سیکٹر 27، روہنی کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ تلاشی کے دوران ان سے دو دیسی ساختہ پستول اور دو زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔

دوران تفتیش ملزم سنی عرف شہزادے نے انکشاف کیا کہ وہ بچپن سے ہی بری صحبت میں پڑ گیا تھا۔ اس نے 12ویں جماعت کے بعد پڑھائی چھوڑ دی اور چھوٹے موٹے جرائم کرنے لگے۔ اس دوران اس کی ملاقات بدنام زمانہ کالا جٹھیڑی گینگ کے رکن پریہ ورت کالا سے ہوئی۔ پریہ ورت کے کہنے پر سنی اور اس کے ساتھیوں نے کنجھاولہ میں علاقے میں گینگ کی گرفت کو برقرار رکھنے کے لیے فائرنگ کی۔

تحقیقات سے پتہ چلا کہ سنی اب تک 14 مجرمانہ مقدمات میں ملوث ہے۔ وہ بوانا تھانے کا ایک اشتہاری مجرم بھی ہے۔

ہندستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande