بجلی کے کھمبے سے ٹکرا یا مکسر ٹرک، کرنٹ لگنے سے ڈرائیور جاں بحق
گوتم بدھ نگر، یکم نومبر(ہ س)۔ ایکوٹیک 3 تھانہ علاقہ میں ایک مکسر ٹرک بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔ اس کی وجہ سے مکسرمیں کرنٹ آگیا اور ڈرائیور کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس کمشنر لکشمی سنگھ کے میڈیا انچارج نے بتایا کہ قنوج ضلع کے رہنے والے نواب سنگھ
بجلی کے کھمبے سے ٹکرا یا مکسر ٹرک، کرنٹ لگنے سے ڈرائیور جاں بحق


گوتم بدھ نگر، یکم نومبر(ہ س)۔ ایکوٹیک 3 تھانہ علاقہ میں ایک مکسر ٹرک بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔ اس کی وجہ سے مکسرمیں کرنٹ آگیا اور ڈرائیور کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

پولیس کمشنر لکشمی سنگھ کے میڈیا انچارج نے بتایا کہ قنوج ضلع کے رہنے والے نواب سنگھ کے بیٹے رام اوتار یادو مکسر ٹرک چلاتا تھا۔ وہ ہفتے کے روز ٹرک لے کر جارہا تھاتبھی مکسر ٹرک بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔ اس کی وجہ سے مکسر میں کرنٹ اتر گیا اور ڈرائیور رام اوتارکو کرنٹ لگ گیا۔ اس واقعے میں اس کی موت ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande