محکمہ نگرانی کی ٹیم نے 20 ہزار رشوت لیتے محکمہ بجلی کے جے ای اور مستری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا
محکمہ نگرانی کی ٹیم نے 20 ہزار رشوت لیتے محکمہ بجلی کے جے ای اور مستری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا نالندہ، یکم نومبر(ہ س)۔ نالندہ میں محکمہ نگرانی کی ٹیم نے جمعہ کے روز اسلام پور تھانہ علاقہ کے گورو نگر محلہ میں کارروائی کرتے ہوئے 20ہزار روپے رشوت لی
محکمہ نگرانی کی ٹیم نے 20 ہزار رشوت لیتے محکمہ بجلی کے جے ای اور مستری کو رنگے ہاتھوں کیا گرفتار


محکمہ نگرانی کی ٹیم نے 20 ہزار رشوت لیتے محکمہ بجلی کے جے ای اور مستری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا نالندہ، یکم نومبر(ہ س)۔ نالندہ میں محکمہ نگرانی کی ٹیم نے جمعہ کے روز اسلام پور تھانہ علاقہ کے گورو نگر محلہ میں کارروائی کرتے ہوئے 20ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھ محکمہ بجلی کے جے ای نتیش کمار اور مستری دیویندر کمار کو گرفتار کر لیا ہے۔ جے ای کرائے کے کمرے میں کنکشن دینے کے لئے رشوت لے رہے تھے، اسی دوران نگرانی ٹیم نے چھاپہ ماری کی۔ ٹیم دونوں کو گرفتار کرکے پٹنہ کر چلی گئی۔ دیر شام محکمہ کے اہلکار کو اس کی خبر تک نہیں لگی جس کے بعد محکمہ کے افسران اور ملازمین میں خوف وہراس پھیل گیا۔بتایا جاتا ہے کہ محکمہ نگرانی کی ٹیم نے ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر یہ کارروائی کی۔ اطلاع کے بعد چھاپہ ماری ٹیم گورو محلہ پہنچی اور کرائے کے مکان میں رہنے والے جے ای اور مکینک کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ نگرانی ڈی ایس پی وسیم فیروز نے بتایا کہ بجلی کنکشن دینے کے لئے جے ای نے موگیر چک گاؤں رہائشی آسیش رنجن سے 20ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ متاثرہ نے محکمہ نگرانی میں تحریری شکایت درج کرائی۔ تحقیقات میں شکایت درست پائی گئی۔جس کے بعد نگرانی ڈی ایس پی کی قیادت میں ایک ٹیم نے چھاپہ ماری کی۔ جے ای نے اپنے کرائے کے کمرے میں شکایت کنندہ سے 20,000 روپے کی رشوت قبول کی۔ جے ای نتیش کمار اور مکینک دیویندر کو جائے وقوعہ پر گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں کو نگرانی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ دونوں جنوبی بہار پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ کے ملازم ہیں۔ انہیں گرفتار کرکے محکمہ نگرانی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جانا ہے۔ معاملے کی خبر کافی دیر تک علاقے کے لوگوں کو نہیں لگی ۔ بعد میں معاملے کی معلومات ملنے کے بعد بحث کا سلسلہ جاری ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande