کوٹا میں اسکول وین اور بولیرو کی ٹکر، دو طالبات ہلاک، 12 بچے زخمی
کوٹا میں اسکول وین اور بولیرو کی ٹکر، دو طالبات ہلاک، 12 بچے زخمی کوٹا، یکم نومبر (ہ س)۔ پیپلدا تحصیل کے اٹاوا قصبے میں ہفتہ کی صبح بچوں سے بھری ایک اسکول وین اور بولیرو کی آمنے سامنے ٹکر ہوگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں گاڑیاں الٹ گئیں۔ حادثے
کوٹا میں اسکول وین اور بولیرو کی ٹکر، دو طالبات ہلاک، 12 بچے زخمی


کوٹا میں اسکول وین اور بولیرو کی ٹکر، دو طالبات ہلاک، 12 بچے زخمی

کوٹا، یکم نومبر (ہ س)۔ پیپلدا تحصیل کے اٹاوا قصبے میں ہفتہ کی صبح بچوں سے بھری ایک اسکول وین اور بولیرو کی آمنے سامنے ٹکر ہوگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں گاڑیاں الٹ گئیں۔ حادثے میں 12 اسکولی بچے زخمی ہو گئے، جبکہ علاج کے دوران دو طالبات، چوتھی جماعت کی پارل اور دسویں جماعت کی تنو ناگر کی موت ہو گئی۔

مقامی لوگوں نے فوری طور پر راحت کام شروع کیا اور وین میں پھنسے بچوں کو نکال کر اٹاوا اسپتال پہنچایا۔ شدید زخمی سات بچوں کو ابتدائی علاج کے بعد کوٹا ریفر کیا گیا ہے۔ دیگر بچوں کا علاج اٹاوا کے ذیلی ضلع اسپتال میں جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق، حادثہ اتوا کے گیتا روڈ پر واقع 132 کے وی جی ایس ایس کے نزدیک ہوا۔ وین میں سوار بچے اسکول آف جوائے اینڈ ہیپی نیس جا رہے تھے۔ راستے میں اچانک وین کا ٹائر پھٹ گیا، جس کے سبب وہ بے قابو ہو کر سامنے سے آ رہی بولیرو سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کئی بچے وین سے تقریباً 20 میٹر دور جا گرے۔ موقع پر موجود لوگوں نے بچوں کو باہر نکالنے میں مدد کی۔

ڈی ایس پی شبھم جوشی نے بتایا کہ تمام زخمیوں کا ترجیحی بنیادوں پر علاج کیا جا رہا ہے اور حادثے کی جانچ جاری ہے۔ بولیرو میں سوار دو لوگ بھی حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم اور محکمہ تعلیم کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande