ضلع راجوری میں 25 سال بعد اسکول کی عمارت کا تالا کھولا گیا
جموں, یکم نومبر (ہ س)۔ دو دہائیوں سے زائد عرصے بعد کیول گاؤں کا گورنمنٹ پرائمری اسکول دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، جو سال 2000 میں زمین کے تنازعے کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔ اس اقدام سے مقامی آبادی میں خوشی اور اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سرکاری ذرا
School open


جموں, یکم نومبر (ہ س)۔ دو دہائیوں سے زائد عرصے بعد کیول گاؤں کا گورنمنٹ پرائمری اسکول دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، جو سال 2000 میں زمین کے تنازعے کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔ اس اقدام سے مقامی آبادی میں خوشی اور اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق زمین کے مالک نے اسکول کی عمارت کو مقفل کر دیا تھا، جس کے بعد تدریسی سرگرمیاں ایک کرایہ کی عمارت میں محدود وسائل کے ساتھ جاری تھیں۔ڈپٹی کمشنر راجوری ابھشیک شرما نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے چیف ایجوکیشن آفیسر محمد حفیظ کو موقع پر جا کر تنازعے کے فوری حل کی ہدایت دی۔ ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سی ای او نے گاؤں کا دورہ کیا، متعلقہ فریقین سے بات چیت کی اور معاملہ باہمی رضامندی سے طے کرایا۔

تنازعہ ختم ہونے کے بعد طلبہ کو دوبارہ اپنی اصل عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے، جس میں تین کمروں پر مشتمل اسکول کو مکمل طور پر تدریسی سرگرمیوں کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔اسکول کی بحالی پر مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے کیول گاؤں کے بچوں کو ایک بار پھر اپنے ہی علاقے میں بہتر تعلیمی ماحول میسر آیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande