وزیر اعظم مودی نے چھتیس گڑھ کی نئی اسمبلی کی عمارت کا افتتاح کیا
بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے عظیم مجسمے کی بھی نقاب کشائی کی گئی رائے پور، یکم نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو نیا رائے پور میں چھتیس گڑھ کی نئی اسمبلی کی عمارت کا افتتاح کیا۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کو
وزیر اعظم مودی نے چھتیس گڑھ کی نئی اسمبلی کی عمارت کا افتتاح کیا


بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے عظیم مجسمے کی بھی نقاب کشائی کی گئی

رائے پور، یکم نومبر (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو نیا رائے پور میں چھتیس گڑھ کی نئی اسمبلی کی عمارت کا افتتاح کیا۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کو نئی اسمبلی عمارت کے سامنے نصب عظیم الشان مجسمے کی نقاب کشائی کرکے خراج عقیدت پیش کیا اور ماں کے نام ایک پیڑ مہم کے تحت ایک درخت لگایا۔ اسمبلی کی نئی عمارت 273.11 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔

اس عمارت کے افتتاح کے موقع پر گورنر رامین ڈیکا، اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر رمن سنگھ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے، قائد حزب اختلاف چرنداس مہنت، پارلیمانی امور کے وزیر کیدار کشیپ، رکن پارلیمنٹ برج موہن اگروال اور دیگر وزراء بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande