صدر، نائب صدرجمہوریہ ہند نے شریکاکلم بھگدڑ پر اظہار افسوس کیا، وزیر اعظم نے امداد کا اعلان کیا
نئی دہلی، یکم نومبر (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے شریکاکلم میں وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ میں ہونے والی ہلاکتوں پر صدر، نائب صدرجمہوریہ ہند اور وزیر اعظم نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں
صدر، نائب صدرجمہوریہ ہند نے شریکاکلم بھگدڑ پر اظہار افسوس کیا، وزیر اعظم نے امداد کا اعلان کیا


نئی دہلی، یکم نومبر (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے شریکاکلم میں وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ میں ہونے والی ہلاکتوں پر صدر، نائب صدرجمہوریہ ہند اور وزیر اعظم نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں صدر دروپدی مرمو نے کہا کہ وہ آندھرا پردیش کے شریکاکلم میں سری وینکٹیشور سوامی مندر میں ہونے والے المناک واقعہ میں جان و مال کے نقصان کے بارے میں جان کر صدمے میں ہیں۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

نائب صدر جمہوریہ نے کاشی بگا مندر میں بھگدڑ کو افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا،’آندھرا پردیش کے شریکاکلم ضلع کے کاشی بوگا میں واقع سری وینکٹیشورا سوامی مندر میں بھگدڑ کی المناک واردات سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ اس ناخوشگوار واقعے میں جانی نقصان بہت افسوسناک ہے۔ سوگوار خاندانوں سے میری دلی تعزیت ہے اور میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔غم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو نیشنل ریلیف فنڈ سے ہر ایک کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا فراہم کی جائے گی۔ زخمیوں کو 50,000 روپے ملیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande