
رائے پور، یکم نومبر (ہ س)۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ برہما کماری جیسی تنظیمیں ملک کی ترقی کے سفر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ وزیر اعظم نوا رائے پور کے سیکٹر 20 میں برہما کماری کے عظیم الشان شانتی شیکھر ریٹریٹ سنٹر اکیڈمی فار پیس فل ورلڈ کے افتتاح اور سلور جبلی تقریبات سے خطاب کر رہے تھے۔
اس دوران وزیر اعظم نے برہما کماری ادارے سے اپنے تعلقات کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ ”خدمت ہی برہما کماری کی پہچان ہے۔“ گورنر رامین ڈیکا اور وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم مودی نے برہما کمار ی کے شانتی شیکھر پروگرام میں شرکت کی اور چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور اتراکھنڈ کی ریاستوں کو ان کے یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک خاص دن ہے کیونکہ تینوں ریاستیں اپنے قیام کے 25 سال مکمل کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا، ملک کی ترقی ریاستوں کی ترقی میں مضمر ہے۔ اس منتر پر عمل کرتے ہوئے، ہم ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی مہم میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس روحانی تحریک کے ساتھ ان کی وابستگی دہائیوں پرانی ہے۔ میں نے برہما کماری کو برگد کے درخت کی طرح بڑھتے دیکھا ہے۔ 2011 میں احمد آباد میں 'فیوچر آف پاور' پروگرام ہو یا 2012 میں تنظیم کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات، ماو¿نٹ آبو اور گجرات میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کرنا میری زندگی کا حصہ رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے، کابینہ کے ارکان، برہما کماری کے ارکان اور شہری موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ