

رائے پور، یکم نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی چھتیس گڑھ کے یوم تاسیس کے موقع پر سلور جوبلی تقریبات کے لیے مقررہ وقت سے پہلے خصوصی طیارے کے ذریعے ہفتہ کی صبح 9:22 بجے رائے پور کے سوامی وویکانند ہوائی اڈے پر پہنچے۔ لوگوں کا استقبال قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی گاڑیوں کے قافلے میں نوا رائے پور ستیہ سائی اسپتال پہنچے۔
وزیر اعظم کا ہوائی اڈے پر وزیر اعلی وشنو دیو ساے اور ان کی کابینہ کے اراکین نے استقبال کیا۔ ہوائی اڈے کے راستے پر کھڑے لوگوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے ہاتھ ہلاکر ان کا خیرمقدم کیا۔ ستہ سائی اسپتال پہنچ کر وزیر اعظم نے اپنے دل کا کامیاب آپریش کر وا چکے بچوں سے چیت کر ان کی خیریت دریافت کی۔
وزیر اعظم سے ملنے کے لئے چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، بہار، جھارکھنڈ، مہاراشٹر سمیت مختلف ریاستوں سے سرجری کروانے والے بچے اور ان کے اہل خانہ پہنچے ہوئے ہیں۔ سماجی خدمت کے میدان میں سرگرم سری ستیہ سائی اسپتال گزشتہ 13 برسوں سے بغیر کسی معاوضے کے بچوں کو نئی زندگی دے رہا ہے۔ اسپتال میں اب تک 20 ہزار سے زائد بچوں کے دل کی کامیاب سرجری ہو چکی ہے اور ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کی او پی ڈی ہو چکی ہے۔ یہاں نہ صرف چھتیس گڑھ بلکہ ملک اور بیرون ملک کے بچوں کے دل کی کامیاب سرجری کی گئی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بچوں سے اپنے دل کی بات کی۔ انہوں نے ان سے پوچھا کہ وہ بڑے ہو کر کیا بننا چاہتے ہیں۔ اس پر کوربا ضلع کی ایک لڑکی نے کہا کہ وہ بڑی ہو کر ڈاکٹر بننا چاہتی ہے، جس طرح اس کے دل کی بیماری کا علاج ہوا، وہ بھی ڈاکٹر بن کر بچوں کو نئی زندگی دے گی۔ وزیر اعظم مودی نے سری ستیہ سائی سنجیونی چلڈرن ہارٹ اسپتال سے متاثر ہو کر اتر پردیش کے وارانسی میں بھی ایسا ہی ایک اسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے یہاں پانی کے تحفظ کے لیے ستیہ سائی کے کام کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے پانی کے تحفظ کا پیغام دیا۔
رائے پور پہنچ کر وزیر اعظم نے گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ ادیب ونود کمار شکل اور معروف لوک گلوکار پدم وبھوشن تیجن بائی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا جو بیمار ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تیجن بائی کے اہل خانہ سے بات کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعظم مودی نے معروف مصنف پدم بھوشن ونود کمار شکل کو بھی ٹیلی فون کیا اور ان کی صحت اور خیریت دریافت کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد