
سرینگر، یکم نومبر (ہ س)۔ محکمہ موسمیات سرینگر نے ہفتہ کو جموں و کشمیر میں یکم سے 3 نومبر تک موسم عام طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔لیکن 4 نومبر کی شام سے 5 نومبر کی صبح/دوپہر تک ہلکی بارش یا برفباری کے امکانات ہیں۔ 6 سے 13 نومبر تک خشک موسم جاری رہنے کی توقع ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر مختار احمد نے کہایکم سے 3 نومبر تک، عام طور پر خشک موسم کی توقع ہے، 4-5 نومبر کو، آسمان عام طور پر ابر آلود رہے گا اور جموں ڈویژن کے کئ مقامات پر ہلکی بارش یا ہلکی برف باری کا امکان ہے اور جموں ڈیویژن کے مختلف مقامات پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 4 نومبر کی شام تک چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے، 5 نومبر سے کئی مقامات پر دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 4-5 نومبر کے دوران کھیت کے کاموں کو معطل کر دیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir