شہر امام لونی مفتی محمد فرقان قاسمی جمعیة علماءشہر لونی کے صدر منتخب
غازی آباد،یکم نومبر(ہ س)۔جمعیة علماءشہر لونی کے سابق صدر مولانا احمد علی قاسمی کے انتقال کے بعد سے جمعیة علماءشہر لونی کی صدارت کے خالی پڑے عہدے کو پر کرنے کے لئے جمعیة علماءشہر لونی کی ایک باضابطہ میٹنگ مدرسہ خیر العلوم روپ نگر لونی میں منعقد ہوئی
شہر امام لونی مفتی محمد فرقان قاسمی جمعیة علماءشہر لونی کے صدر منتخب


غازی آباد،یکم نومبر(ہ س)۔جمعیة علماءشہر لونی کے سابق صدر مولانا احمد علی قاسمی کے انتقال کے بعد سے جمعیة علماءشہر لونی کی صدارت کے خالی پڑے عہدے کو پر کرنے کے لئے جمعیة علماءشہر لونی کی ایک باضابطہ میٹنگ مدرسہ خیر العلوم روپ نگر لونی میں منعقد ہوئی جسکی نگرانی مولانا مسلم صاحب قاسمی صدر جمعیة علماءصوبہ دہلی مولانا اثر محمد صاحب قاسمی ناظم جمعیة علماءغازی آباد نے فرمائی۔مذکورہ میٹنگ میں جمعیة لونی کے ارکان عاملہ ومنتظمہ ودیگر علماءنے شرکت کی جن میں سے ارکان عاملہ ومنتظمہ کو سابقہ انتخابات کی طرح ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا ووٹوں کی اکثریت کے ذریعہ باضابطہ عہدہ صدارت کے لئے مرکزی مدینہ مسجد لونی کے امام وخطیب وشہر امام لونی وصدر المدرسین مدرسہ عربیہ قاسمیہ(جہاں آپ کے زیر درس جلالین شریف ہدایہ ثانی اور مشکوٰة شریف ہیں )۔ مولانا مفتی فرقان قاسمی کو جمعیة علماءلونی کا باضابطہ صدر منتخب کرلیا گیا ہے حالانکہ لونی کی جمعیة علماءکے موجودہ صدر مفتی فرقان قاسمی عہدوں سے اکثر دست بردار نظر آتے رہے ہیں مگر لونی کے علماءوعوام کی چاہت کو مد نظر رکھتے ہوئے اورجمعیة علماءلونی کے متفقہ فیصلہ پر اس بار مفتی فرقان قاسمی نے بھی سر تسلیم خم کرتے ہوئے اس مرتبہ اس ذمہ داری کو قبول کرلیا ہے۔

واضح ہوکہ مفتی محمد فرقان قاسمی ایک سنجیدہ مزاج کی متحمل اور دور اندیش شخصیت ہے ساتھ ہی وہ علمی وفکری سطح پر بھی ممتاز ونمایا ہے گفت وشنید وعظ وخطابت کا انکا اپنا خود کا ایک بڑا میدان ہے۔اور بیشتر موقعوں پر موصوف نے قوم وملت کے خاموش مزاجی کے ساتھ بڑے ملی سماجی دینی کام بھی کئے ہیں وہ مختلف میدانوں میں اپنی مثال آپ ہیں ان جملہ وجوہات کی بناپر علماءلونی نے ان کو جمعیة علماءلونی کا صدر منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اب باضابطہ جمعیة علما لونی کی قیادت وصدارت کے فرائض مولانا مفتی فرقان قاسمی انجام دیںگے،انکی صدارت کے حسن انتخاب پر متعدد مقامات سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande