وسطی کشمیر میں ٹرک پلٹنے سے ایک کی موت ایک زخمی
سرینگر یکم نومبر(ہ س )۔وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کی تحصیل گنڈ میں زیرو پوائنٹ کلن کے نزدیک سرینگر۔لیہہ قومی شاہراہ پر ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرالر، جس کا رجسٹریشن نمبر JH05DR/2949 ہے، سڑک پر الٹ گیا۔حادثے میں محمد ساقب عم
وسطی کشمیر میں ٹرک پلٹنے سے ایک کی موت ایک زخمی


سرینگر یکم نومبر(ہ س )۔وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کی تحصیل گنڈ میں زیرو پوائنٹ کلن کے نزدیک سرینگر۔لیہہ قومی شاہراہ پر ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرالر، جس کا رجسٹریشن نمبر JH05DR/2949 ہے، سڑک پر الٹ گیا۔حادثے میں محمد ساقب عمر 28 سال ولد شکیل احمد ساکن لکھنؤ، اتر پردیش موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔جبکہ ایک اور شخص، فہد وسیم عمر تقریباً 27 سال ولد وسیم رازی، ساکن لکھنؤ، اتر پردیش زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر علاج و معالجے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔حادثے کے وقت متوفی مذکورہ ٹرالر گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande