جموں و کشمیر میں موسمی مجموعی طور پر خشک رہے گا
جموں و کشمیر میں موسمی مجموعی طور پر خشک رہے گا جموں، یکم نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر خشک رہا، وہیں محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے لیے آئندہ ایام کی موسمی پیشگوئی اور ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہ
Weather


جموں و کشمیر میں موسمی مجموعی طور پر خشک رہے گا

جموں، یکم نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر خشک رہا، وہیں محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے لیے آئندہ ایام کی موسمی پیشگوئی اور ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے چند روز تک خطے میں مجموعی طور پر خشک موسم برقرار رہے گا، جس کے بعد اگلے ہفتے کے اوائل میں بعض بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔

محکمہ کے مطابق یکم سے 3 نومبر تک موسم عام طور پر خشک رہے گا، تاہم 4 اور 5 نومبر کو آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ شام اور رات کے دوران چند مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری ہو سکتی ہے۔ یہ سلسلہ 5 نومبر کی صبح یا دوپہر تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ نے مزید کہا ہے کہ 6 سے 13 نومبر تک موسم دوبارہ صاف اور خشک رہنے کا امکان ہے اور کسی نمایاں موسمی تبدیلی کی پیشگوئی نہیں کی گئی۔

ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ 4 نومبر کی شام کو بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، جب کہ 5 نومبر سے خطے کے کئی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 4 اور 5 نومبر کو زرعی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل رکھیں تاکہ کسی بھی ممکنہ موسمی نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande