شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی میزبانی میں شاندار کل ہند مشاعرے کا انعقاد
جامعہ کے105 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پروفیسر مظہر آصف کی سرپرستی میں حضرتِ کلیم عاجز کو یادگار خراجِ عقیدتنئی دہلی،یکم نومبر(ہ س)۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 105ویں یومِ تاسیس کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف کی سرپرستی اور شعبہ اردو کی میزبانی
شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی میزبانی میں شاندار کل ہند مشاعرے کا انعقاد


جامعہ کے105 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پروفیسر مظہر آصف کی سرپرستی میں حضرتِ کلیم عاجز کو یادگار خراجِ عقیدتنئی دہلی،یکم نومبر(ہ س)۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 105ویں یومِ تاسیس کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف کی سرپرستی اور شعبہ اردو کی میزبانی میں حضرتِ کلیم عاجز کو یاد کرتے ہوئے جامعہ کے وسیع و کشادہ انصاری لان میں ایک شاندار کل ہند مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس یادگار جشن کے اہتمام میں رجسٹرار پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر نیلوفر افضل اور کنوینر مشاعرہ صدر شعبہ اردو پروفیسر کوثر مظہری کی سربراہی اور نگرانی کا اہم کردار رہا۔ مشاعرہ گاہ کی تزئین و آرائش اور ہزاروں سامعین کی پرجوش موجودگی نے اس مشاعرے کو ایک ناقابلِ فراموش لمحہ بنا دیا۔ اس موقع پر پروفیسر کوثر مظہری نے پروفیسر مظہر آصف، پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی اور پروفیسر نیلوفر افضل کا استقبال کیا۔ اس کے بعد شیخ الجامعہ پروفیسر مظہر آصف نے تمام شعرائے کرام کا فرداً فرداً میمنٹو اور تقریبی شال سے خیرمقدم کیا۔ مشاعرے کی صدارت عہدِ حاضر کے ممتاز شاعر پروفیسر شہپر رسول اور دلکش لب و لہجے کے عالمی شہرت یافتہ ناظمِ مشاعرہ معین شاداب نے نظامت کے فرائض نہایت خوب صورتی اور وقار کے ساتھ انجام دیے۔ مشاعرے میں ملک بھر کے مقبولِ عام شعرا شامل ہوئے، جنھیں ہزاروں سامعین نے پرجوش اور محبت آمیز داد و تحسین سے نوازا۔ ان شعراءمیں ماجد دیوبندی، عقیل نعمانی، شکیل اعظمی، خورشید حیدر، احمد محفوظ، ظفر حبیبی، رینو حسین، عزم شاکری، مشتاق صدف، رحمان مصور، معید رشیدی، عادل حیات اور خالد مبشر نے اپنے اپنے منفرد رنگ و آہنگ میں اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ صدرِ مشاعرہ نے اس مشاعرے کو حضرتِ کلیم عاجز سے منسوب کرنے پر خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کہ 105 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ماضی قریب کی عوامی سائیکی کو سب سے زیادہ متاثر کرنے والے شاعر کلیم عاجز کو یاد کیا جانا نہایت لائق تحسین اور خوش آئند ہے۔ انھوں نے وائس چانسلر اور جامعہ انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز کے بعد جامعہ تعلیمی میلے کی اس قدر شاندار بازیافت ہوئی ہے۔ مشاعرے کے اختتام پر کنوینر مشاعرہ پروفیسر کوثر مظہری نے ہدیہ? تشکر پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس قدر بھرپور اور کامیاب مشاعرے کا انعقاد وائس چانسلر پروفیسر مظہر ا?صف، رجسٹرار پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی اور ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر نیلوفر افضل کے غیرمعمولی تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ ملک بھر سے مشہور شعرائے کرام نے نہایت خوشدلی کے ساتھ اس میں شرکت کی اور ہزاروں سامعین نے اپنے نفیس و نستعلیق ذوق و شوق کا مظاہرہ کیا۔ مشاعرے کی انتظامیہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر ثاقب عمران، ڈاکٹر نوشاد منظر، ڈاکٹر خان رضوان، ڈاکٹر شاہ نواز فیاض، فیضان احمد کیفی، سفیر صدیقی اور محمد طلحہ نے بحسن و خوبی انتظامی امور انجام دیے۔اس یادگار مشاعرے میں پیش کیے گئے منتخب اشعار ملاحظہ فرمائیں: تم کو پکارتے ہیں ہمیں دیکھتے ہیں لوگجیسے کہ ایک ہی ہو ہمارا تمھارا نامشہپر رسولجو محنتوں مشقتوں سے حل نہ ہو سکے کبھیوہ سارے کام ماں کی اک دعا سے ہو کے رہ گئےماجد دیوبندیپیاس کے ذکر کو رکھتا ہوں جدا پانی سےدیکھتے رہتے ہیں دریا مجھے حیرانی سےعقیل نعمانیاب تو بدنامی سے شہرت کا وہ رشتہ ہے کہ لوگننگے ہو جاتے ہیں اخبار میں رہنے کے لیےشکیل اعظمیمری جانب محبت سے نہ دیکھومحبت پر زوال آیا ہوا ہےخورشید حیدرہنگامہ وحشت تھا جہاں جشن جنوں میںدیکھا تو وہاں کوئی دِوانہ ہی نہیں تھااحمد محفوظپہلے پیدا کرے شبنم کا جگر پہلو میںعشق کی آگ میں جو آدمی جلنا چاہےظفر حبیبیہماری جان کا دشمن بنا ہوا ہے وہیجو ہم یہ کہتا تھا زندگی ہو تممعین شادابفلک کے چاند کی خواہش کو سرخ رو کرناگناہ تو نہیں ہے تیری آرزو کرنارینو حسینمجھ کو تو ہوش ہی نہ تھا عیش و نشاط ہجر میںرات کے آخری پہر چاند زمیں پہ آ گیاعزم شاکریمحبت میں کبھی مجھ کو کسی سے ڈر نہیں لگتااگر محشر بھی برپا ہو تو وہ محشر نہیں لگتامشتاق صدفتو یوں ہوا مجھے خود کو ہی دھول کرنا پڑاوہ جیسا تھا اسے ویسا قبول کرنا پڑارحمان مصوراپنی ذات سے آگے جانا ہے جس کواس کو برف سے پانی ہونا پڑتا ہےمعید رشیدیمیں بھی اپنی باتوں سے کچھ جادو سا کر دیتا ہوںوہ بھی انکاری لہجے میں کرتا ہے اقرار بہتعادل حیاتاے خاکِ ہند بول کہ تو جانتی ہے سبکچھ تو بتا کہاں مرے لعل و ہنر گئےخالد مبشرہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande