
نئی دہلی،یکم نومبر(ہ س)۔ایف ایم سی جی کیٹیگری کے تحت ایک ہفتے پر مشتمل رہائشی اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام کا آغاز انوویشن اینڈ اسکل ٹریننگ آئی ایس ٹی سی سینٹر جامعہ نگر میں ہوا۔یہ پروگرام ہیومن ویلفیئر فاونڈیشن کے اقدام انوویشن اینڈ اسکل ٹریننگ سینٹر کی جانب سے ٹیل انڈیا کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔یہ سات روزہ تربیتی پروگرام شرکاءکو پیشہ ورانہ رویے کاروباری ماحول کے لیے تیاری اور مخصوص تجارتی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد شرکاءکو ایف ایم سی جی سیکٹر میں بلیو اور وائٹ کالر ملازمتوں کے لیے بہتر طور پر تیار کرنا ہے۔منتظمین وژن 2026 کے روزگار فراہمی شعبے کے انچارج نور محمد کے مطابق، یہ اقدام نوجوانوں میں اسکل گیپ مہارتی کمی کو پ±ر کرنے اور انہیں عملی و صنعتی علم سے بااختیار بنانے کی کوشش ہے تاکہ وہ روزگار کے نئے مواقع سے بہتر طور پر فائدہ اٹھا سکیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais