ہیلی کاپٹر سروس سیاحت کے میدان میں نئی جہتیں طے کرے گی: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے پی ایم شری سیاحت ہیلی کاپٹرز کو ہری جھنڈی دکھا کر سروس کا آغاز کیا تین سیاحت کے سیکٹروں میں ہیلی کاپٹر سروس کی شروعات کی گئی بھوپال، یکم نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ حکومت کی کوشش
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے پی ایم شری ٹورازم ہیلی کاپٹر سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے پی ایم شری ٹورازم ہیلی کاپٹر سروس کا افتتاح کیا۔


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے پی ایم شری ٹورازم ہیلی کاپٹر سروس کے آغاز کے موقع پر مسافروں میں بورڈنگ پاس تقسیم کئے۔


وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے پی ایم شری سیاحت ہیلی کاپٹرز کو ہری جھنڈی دکھا کر سروس کا آغاز کیا

تین سیاحت کے سیکٹروں میں ہیلی کاپٹر سروس کی شروعات کی گئی

بھوپال، یکم نومبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ہوائی سفر صرف نقل و حمل کا ذریعہ نہ رہے بلکہ ایک خوشگوار سفر کا تجربہ بھی بنے۔ مدھیہ پردیش اپنے شہریوں اور سیاحوں کو جدید سہولیات کے ساتھ ثقافت کی قربت بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبے کی دوریوں کو نہیں بلکہ دلوں اور تجربات کو جوڑنے جا رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹر سروس سیاحت کے شعبے میں نئے امکانات قائم کرے گی۔ اس کا مقصد صوبے کے اہم سیاحتی مقامات کو ہوائی راستے سے جوڑ کر فاصلے کم کرنا اور وقت بچانا بھی ہے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاست میں ایئر ایمبولینس اور ہیلی کاپٹر سیاحت سروس (انٹرا اسٹیٹ ایئر سروسز) شروع کرنے والا مدھیہ پردیش پورے ملک میں پہلا اور واحد صوبہ بن گیا ہے۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو ہفتے کے روز بھوپال کے راجہ بھوج انٹرنیشنل ایئرپورٹ کمپلیکس میں منعقد خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے مدھیہ پردیش کے سترہویں یومِ تاسیس کے موقع پر صوبے کے سیاحت اور ہوا بازی کے شعبے کی کئی اہم اور جدید خدمات سمیت راجہ بھوج ایئرپورٹ میں اپگریڈیشن کے کام کا آغاز کیا۔ ان خدمات میں ’’پی ایم شری ہوائی سیاحت ہیلی کاپٹر سروس‘‘،’’ڈیجی یاترا‘‘ ’’فلائی بریری‘‘، ’’کڈز پلے زون‘‘ اور ’’کیٹ-1 سے کیٹ-دوم ایل ایس سسٹم‘‘ جیسی جدید سہولیات شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے راجہ بھوج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی ایم شری سیاحت ہیلی کاپٹرز کو ہری جھنڈی دکھا کر مدھیہ پردیش میں اس سروس کا باضابطہ آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے شمع روشن کرکے پروگرام کا آغاز کیا اور پسماندہ طبقات و اقلیتی فلاح و بہبود وزیر (آزادانہ چارج) کرشنا گور اور ثقافت و سیاحت وزیر (آزادانہ چارج) دھرمیندر سنگھ لودھی کو بورڈنگ پاس دے کر اس ہیلی سیاحت سروس کی عملی شروعات بھی کی۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بتایا کہ پی ایم شری سیاحت ہیلی کاپٹر سروس کے ابتدائی مرحلے میں تین اہم سیاحت سیکٹروں میں ہیلی سروس چلائی جائے گی۔ ابتدائی مرحلے میں اندور سے اجین اور اومکاریشور، بھوپال سے مڑھئی اور پچمڑھی، اور جبلپور سے باندھوگڑھ اور کانہا جیسے اہم مقامات تک ہیلی کاپٹر پروازیں چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سروس سے سیاحوں کو کم وقت میں زیادہ سیاحتی مقامات کی سیر کرنے کی سہولت ملے گی۔ ساتھ ہی یہ سروس صوبے کے دیہی اور نیم شہری علاقوں میں روزگار کے مواقع، ہوم اسٹے کاروبار اور مقامی مصنوعات کی فروخت کو بھی فروغ دے گی۔

ہیلی کاپٹر سیاحت سروس کا باقاعدہ آغاز 20 نومبر 2025 سے ہوگا۔ مدھیہ پردیش کے محکمہ سیاحت کی جانب سے ریاستی سیاحتی مقامات کے درمیان ہوائی رابطہ مضبوط بنانے کے لیے عوامی-نجی شراکت داری (پی پی پی) ماڈل کے تحت یہ سروس مدھیہ پردیش کی سیاحت کو نئی بلندی دے گی۔ پی ایم شری سیاحت ہیلی کاپٹر سروس ہر سیکٹر میں ہفتے کے پانچ دن چلائی جائے گی۔ سروس کے لیے سیکٹر-1 میں میسرز ٹرانس بھارت ایوی ایشن اور سیکٹر-2 اور سیکٹر-3 میں میسرز جیٹ سرو ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ تین سالہ مدت کے لیے معاہدے کیے گئے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں نجی آپریٹر ہر سیکٹر میں ہیلی کاپٹر چلائیں گے، جن میں کم از کم چھ مسافر کی نشستیں ہوں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande