سابق صوبائی وزیر کے بیٹے نے ڈانس کرتی خاتون پر نوٹ پھینکے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شیوپوری، یکم نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع کے پوہری اسمبلی حلقہ سے سابق رکنِ اسمبلی اور مدھیہ پردیش کی شیو راج حکومت میں پی ڈبلیو ڈی ریاستی وزیر رہے سریش راٹھکھیڑا کے بیٹے جیتو راٹھکھیڑا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس
وائرل ہو رہا ہے اور لوگ مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو


شیوپوری، یکم نومبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع کے پوہری اسمبلی حلقہ سے سابق رکنِ اسمبلی اور مدھیہ پردیش کی شیو راج حکومت میں پی ڈبلیو ڈی ریاستی وزیر رہے سریش راٹھکھیڑا کے بیٹے جیتو راٹھکھیڑا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ راجستھان میں ڈانس کرنے والی ایک خاتون پر نوٹ پھینکتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیو جمعہ کو سارا دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتا رہا۔ بتایا جاتا ہے کہ راجستھان کے جیسلمیر میں پروگرام کے دوران وہ رقص کرنے والی خاتون پر نوٹ پھینک رہے تھے۔ پروگرام کے دوران لائیو ویڈیو بن رہی تھی۔ یہ ویڈیو شیوپوری تک پہنچ گیا۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو وائرل ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر کانگریس کے صوبائی ترجمان اجیت سنگھ بھدوریا نے لکھا کہ جہاں خواتین کے احترام کی بات اسٹیجز پر کی جاتی ہے، وہیں زمینی حقیقت میں کالے دھن سے ناچ کرائے جاتے ہیں۔تہذیب نہیں، نوٹ اڑتے ہیں۔ یہی بی جے پی کا اصلی خواتین احترام ماڈل ہے۔دوسری طرف اس معاملے میں سابق ریاستی وزیر اور سندھیا حامی بی جے پی رہنما سریش راٹھکھیڑا نے کہا کہ اس طرح کی چیزیں غلط ہیں۔ ایسی چیزوں سے مجھے نفرت ہے۔ بچپن میں دوستوں کے ساتھ گیا ہوگا، میں ڈانٹوں گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande