عوامی تعاون سے وکست مدھیہ پردیش 2047 ویژن ڈاکیومنٹ نئے مدھیہ پردیش کی بنیاد ہے: وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو
وزیراعلیٰ نے ایم پی ای-سیوا پورٹل، انویسٹ ایم پی 3.0 پورٹل اور واش آن ویلز موبائل ایپ کا افتتاح کیا بھوپال، یکم نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ آج یکم نومبر کو ہم نہ صرف صوبے کی کامیابیوں کا جشن منا رہے ہیں ب
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے مدھیہ پردیش کے یوم تاسیس پر مدھیہ پردیش 2047 ویژن دستاویز کی ریلیز تقریب سے خطاب کیا۔


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ترقی یافتہ مدھیہ پردیش 2047 ویژن دستاویز جاری کیا۔


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ریموٹ بٹن دبا کر ایم پی ای سیوا پورٹل کا آغاز کیا۔


وزیراعلیٰ نے ایم پی ای-سیوا پورٹل، انویسٹ ایم پی 3.0 پورٹل اور واش آن ویلز موبائل ایپ کا افتتاح کیا

بھوپال، یکم نومبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ آج یکم نومبر کو ہم نہ صرف صوبے کی کامیابیوں کا جشن منا رہے ہیں بلکہ آنے والے پچیس برسوں کے نئے عہد کا آغاز بھی کر رہے ہیں۔ گزشتہ دو برس ترقی یافتہ اور خود انحصار مدھیہ پردیش کی بنیاد رکھنے والے ثابت ہوئے۔ ان برسوں میں صوبے نے وراثت سے ترقی کے سفر پر آگے بڑھتے ہوئے صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور بنیادی ڈھانچے کی توسیع میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ آنے والے وقت میں یہی رفتار مدھیہ پردیش کو ملک کے ممتاز صنعتی مراکز میں شامل کرے گی۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو بروز ہفتہ رویندر بھون میں صوبے کے سترھویں یومِ تاسیس کے موقع پر ’’ابھیودیہ مدھیہ پردیش‘‘ کے تحت ’’وکست مدھیہ پردیش 2047 ویژن ڈاکیومنٹ‘‘ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی موقع پر ہم ’’وکست (ترقی یافتہ) مدھیہ پردیش @2047 ویژن ڈاکیومنٹ‘‘ قوم کے نام وقف کر رہے ہیں۔ عوام کے تعاون سے تیار یہ دستاویز نئے مدھیہ پردیش کی تعمیر کی بنیاد ہے، جو آئندہ دو دہائیوں کے لیے مضبوط، خود انحصار اور ترقی یافتہ مدھیہ پردیش کا روڈ میپ بھی ہے۔ یہ ڈاکیومنٹ وزیراعظم نریندر مودی کے ’’وکست بھارت 2047‘‘ کے عزم کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ’’وکست مدھیہ پردیش 2047 ویژن ڈاکیومنٹ‘‘ کا اجرا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اومکاریشور کو محفوظ جنگلی علاقہ (پناہ گاہ) کے طور پر ترقی دینے کا اعلان بھی کیا، جس میں کھنڈوا اور دیواس اضلاع کے علاقے شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے پنچایت و دیہی ترقیات محکمہ کی جانب سے تیار کردہ ’’واش آن ویلز‘‘ موبائل ایپ کا افتتاح بھی کیا۔ چیف سکریٹری انوراگ جین نے ڈاکیومنٹ کے مقاصد اور مختلف نکات پر پریزنٹیشن پیش کیا۔ اس موقع پر ویژن ڈاکیومنٹ پر مبنی ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو اور مرکزی وزیر نائیڈو کی موجودگی میں اجین ہوائی اڈے کی توسیع کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ تقریباً گزشتہ دو برسوں میں صوبے کو چوتھا ہوائی اڈہ حاصل ہوا ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ اسی مدت میں ریوا، ستنا اور دتیا کے ہوائی اڈے بھی وجود میں آ چکے ہیں۔ اجین ہوائی اڈے کی تعمیر سے عقیدت مندوں کو خاص سہولت میسر آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اجین سمیت اب مدھیہ پردیش میں ہوائی اڈوں کی تعداد نو ہو جائے گی۔ پروگرام میں ریوا-نئی دہلی فلائٹ کے لیے الائنس ایئر لائنز اور ریوا-اندور فلائٹ کے لیے انڈیگو ایئر لائنز کے نمائندوں کو معاہدے کے خطوط سونپے گئے۔ ساتھ ہی صوبے کے تین سیکٹروں میں پی ایم شری فضائی سیاحت ہیلی کاپٹر سروس کے لیے بھی معاہداتی دستاویزات فراہم کی گئیں۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے صوبے کے شہریوں کو تمام سرکاری خدمات ایک ہی پلیٹ فارم پر آسان اور شفاف طریقے سے فراہم کرنے کے مقصد سے ’’ایم پی ای-سیوا‘‘ اور صنعت و سرمایہ کاری سے متعلق خدمات کو ڈیجیٹل طور پر زیادہ سہل اور شفاف بنانے والے ’’انویسٹ ایم پی 3.0‘‘ پورٹل کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے صفائی ستھرائی کی خدمات میں نئی تکنیکی توانائی شامل کرنے والے ’’واش آن ویلز‘‘ موبائل ایپ کا بھی افتتاح کیا۔ پروگرام میں صنعت و روزگار سال 2025 کے دوران صوبے میں کی گئی سرگرمیوں کو ایک مختصر فلم کے ذریعے پیش کیا گیا۔ اسی طرح ایم پی ای-سوا ویب پورٹل و موبائل ایپ، انویسٹ ایم پی 3.0 پورٹل اور واش آن ویلز موبائل ایپ پر مبنی مختصر فلمیں بھی دکھائی گئیں۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے سال 2025 کو سرمایہ کاری اور روزگار کا سال کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ صوبے میں کی گئی خصوصی کوششوں سے 30 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کے سرمایہ کاری کے تجاویز موصول ہوئے ہیں، جن میں سے 8 لاکھ 44 ہزار کروڑ روپے کے منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے۔ ان منصوبوں سے 6 لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ گزشتہ دو برسوں میں 8 لاکھ 25 ہزار افراد کو روزگار ملا ہے اور 23 ہزار 853 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری حاصل ہوئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande