ممبئی ایئرپورٹ پر ڈی آر آئی کی بڑی کاروائی، 47 کروڑ کی منشیات برآمد، پانچ ملزم گرفتار
ممبئی ایئرپورٹ پر ڈی آر آئی کی بڑی کاروائی، 47 کروڑ کی منشیات برآمد، پانچ ملزم گرفتار ممبئی، یکم نومبر(ہ س)۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیے گئے ایک منظم آپریشن کے دوران 4.7 کلو گرام کوکین ض
DRI BUSTS COCAINE SMUGGLING RACKET, FIVE ARRESTED


ممبئی ایئرپورٹ پر ڈی آر آئی کی بڑی کاروائی، 47 کروڑ کی منشیات برآمد، پانچ ملزم گرفتار

ممبئی، یکم نومبر(ہ س)۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے ممبئی

انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیے گئے ایک منظم آپریشن کے دوران 4.7 کلو گرام کوکین ضبط

کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ پکڑی گئی منشیات کی بین

الاقوامی قیمت 47 کروڑ کے قریب ہے۔ ادارے کے ایک افسر نے کہا کہ ممبئی ایئرپورٹ پر

منشیات کی ترسیل کے خلاف خصوصی کارروائی پہلے ہی شروع کی جاچکی تھی جس کے تحت یہ

کامیابی حاصل ہوئی۔

مسافروں

کی نگرانی کے دوران کولمبو سے آنے والی ایک خاتون کو حراست میں لیا گیا اور اس کے

بیگ کی تلاشی کے نتیجے میں کافی پاؤڈر کے نو پیکٹ ملے جن میں سفید مادہ چھپایا گیا

تھا۔ جانچ میں ثابت ہوا کہ یہ کوکین ہے جس پر خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس سے تفتیش

کے بعد جمعہ کی رات چار دیگر مشتبہ افراد بھی پکڑے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ تمام

پانچوں ملزمان کے خلاف نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ

1985 کے تحت کارروائی کی گئی ہے اور کیس کی تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande