فلم اداکار دھرمیندر بریچ کینڈی اسپتال میں داخل، ڈاکٹروں نے حالت بہتر بتائی
ممبئی ، یکم نومبر(ہ س)۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار دھرمیندر کو سانس لینے میں دقت کے بعد 31 اکتوبر کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال داخل کیا گیا، جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ 89 سالہ اداکار کی صحت سے متعلق خبر
DHARMENDRA IN ICUNO CAUSE FOR CONCERN


ممبئی

، یکم نومبر(ہ س)۔ بالی

ووڈ کے معروف اداکار دھرمیندر کو سانس لینے میں دقت کے بعد 31 اکتوبر کو ممبئی کے

بریچ کینڈی اسپتال داخل کیا گیا، جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ 89 سالہ

اداکار کی صحت سے متعلق خبریں منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں میں بے چینی دیکھی گئی،

تاہم قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی طبی حالت تسلی بخش ہے اور پریشانی کی کوئی

بات نہیں۔

اسپتال

کے ایک عملے نے کہا کہ دھرمیندر نگہداشت میں ہیں اور ان کے مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹروں نے ابھی انہیں اسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا ہے اور ڈسچارج کی تاریخ طے نہیں

کی گئی۔ مداح بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پر نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں اور

دعاگو ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔ قبل ازیں بھی اداکار کو صحت کے مسائل کے

سبب اسپتال جانا پڑا ہے۔

دھرمیندر

نے حال ہی میں فلم ’’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘‘ میں کام کیا تھا جبکہ ’’راکی

اور رانی کی پریم کہانی‘‘ میں ان کی ادکاری کو خوب سراہا گیا۔ اب وہ ہدایت کار سری

رام راگھون کی آنے والی فلم ’’21‘‘ میں نظر آئیں گے، جس میں اگستیہ نندا مرکزی

کردار ادا کر رہے ہیں اور اکشے کمار کی بھانجی سمر بھاٹیا پہلی مرتبہ بڑے پردے پر

قدم رکھ رہی ہیں۔ مداح پُر امید ہیں کہ دھرمیندر جلد صحت مند ہوکر گھر روانہ ہوں

گے اور اپنی آب و تاب کے ساتھ دوبارہ فلمی دنیا میں واپسی کریں گے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande