
رانچی،یکم نومبر (ہ س)۔ خلیج بنگال میں شروع ہونے والا طوفان مونتھا کمزور پڑ گیاہے۔ اس کی وجہ سے جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں بارش رک گئی ہے۔ اگرچہ ہفتہ کو موسم کچھ صاف ہوا، لیکن ابر آلود ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ اتوار سے موسم مکمل طور پر صاف ہونے کی توقع ہے۔ دریں اثنا، ہفتے کو رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں دھوپ اور چھاو¿ںکا کھیل جاری رکھا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھارکھنڈ میں سب سے زیادہ بارش دھنباد میں 119.6 ملی میٹر درج کی گئی۔
اس کے علاوہ ریاست کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی جس میں پٹکی میں 90.8 ملی میٹر، برکٹھا میں 86، پال گنج میں 50، کونر ڈی وی سی میں 48.2، پپکنی میں 48.2، پانکی میں 41 ملی میٹر، توپچانچی میں 39.8، گڑھوا میں.6 38،نامکم میں34 ملی میٹر، نندا دیہ میں 33.4، بڑکا گاوں میں 33، ڈمری میں 32.4، مرکاچو میں 30 اور ڈالٹن گنج میں 27.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ طوفان مونتھا کی وجہ سے جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں گزشتہ تین چار دنوں سے موسم خراب ہے۔ اس دوران بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری رہا اور درجہ حرارت گر گیا، جس سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھارکھنڈ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سرائیکیلا میں 33.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور سب سے کم درجہ حرارت لاتیہار میں 19.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
رانچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26.1 ڈگری، جمشید پور میں 30.7 ڈگری، ڈالٹن گنج میں 30.8، بوکارو میں 29.1 ڈگری اور چائباسا میں 32 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد