ممبئ میں کار میں آگ لگنے سے گاڑی مکمل جل کر خاک، کوئی زخمی نہیں
ممبئ میں کار میں آگ لگنے سے گاڑی مکمل جل کر خاک، کوئی زخمی نہیں ممبئی، یکم نومبر(ہ س)۔ مہاراشٹر کے بوریولی علاقے میں ویسٹرن ہائی وے پر دیوی پاڑا میٹرو اسٹیشن کے پاس ایک کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے گاڑی مکمل طور پ
CAR BURNT ON WESTERN HIGHWAY


ممبئ میں کار میں آگ لگنے سے گاڑی مکمل جل کر خاک، کوئی زخمی نہیں

ممبئی،

یکم نومبر(ہ س)۔ مہاراشٹر

کے بوریولی علاقے میں ویسٹرن ہائی وے پر دیوی پاڑا میٹرو اسٹیشن کے پاس ایک کار میں

اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ واقعہ ہفتہ کی صبح قریب دس

بجے پیش آیا۔ ڈرائیور اس وقت کار کے اندر موجود تھا لیکن شعلے دیکھتے ہی وہ فوراً

باہر نکل آیا اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کی

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو

پانے کی کارروائی شروع کی۔ حکام کے مطابق اس دوران شاہراہ پر ٹریفک کچھ دیر کے لیے

متاثر رہا اور گاڑیوں کی رفتار سست ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال آگ کی وجہ

معلوم نہیں ہو سکی اور سبب جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande