
شملہ، یکم نومبر (ہ س)۔
شملہ ضلع کے روہڑو تھانہ علاقے میں سیب کی تجارت سے متعلق دھوکہ دہی اور دھمکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ مقدمہ وپن چوہان، آنجہانی کرشن چند چوہان کے بیٹے، گاو¿ں بھلون، ڈاکخانہ سنگری، تحصیل روہڑو، ضلع شملہ کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔
شکایت کنندہ نے پولیس کو بتایا کہ 2023-24 کے دوران، اس نے اپنے باغ سے سیب کے ڈبوں کے کل 23 ٹرک ڈگا میں ماں چندی فروٹ اسٹور کے مالک سنجیو ساہو کو بھیجے تھے۔ ان سیبوں کی قیمت تقریباً 45لاکھ روپے تھی۔
شکایت کنندہ کا الزام ہے کہ سیب فراہم کرنے کے بعد جب اس نے ادائیگی کا مطالبہ کیا تو سنجیو ساہو نے نہ صرف رقم دینے سے انکار کردیا بلکہ اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔
شکایت کی بنیاد پر پولیس نے روہڑو پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 420 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ کیس کی تفتیش اے ایس آئی یشپال رانا کررہے ہیں۔
روہڑو کے ڈی ایس پی پرنو چوہان نے کہا کہ الزامات کی مکمل چھان بین کی جائے گی اور حقائق کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ