کناڈا کے وزیراعظم نے ’ریگن‘ اشتہار پر ٹرمپ سے معافی مانگی
واشنگٹن،یکم نومبر(ہ س)۔کناڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ہفتہ کو کہا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے محصولات وصولنے متعلق کناڈا کے ایک سیاسی اشتہار کے لئے معافی مانگی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اونٹاریو صوبہ کے وزیراعلیٰ ڈگ ف
کناڈا کے وزیراعظم نے ’ریگن‘ اشتہار پر ٹرمپ سے معافی مانگی


واشنگٹن،یکم نومبر(ہ س)۔کناڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ہفتہ کو کہا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے محصولات وصولنے متعلق کناڈا کے ایک سیاسی اشتہار کے لئے معافی مانگی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اونٹاریو صوبہ کے وزیراعلیٰ ڈگ فورڈ کو یہ اشتہار نہ چلانے کا مشورہ دیا تھا۔کارنی نے یہاں ایشیا پیشفک سربراہ کانفرنس میں حصہ لینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات میں یہ بات کہی۔کارنی نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ سے ذاتی طور پر یہ معافی اس وقت مانگی جب دونوں لیڈر جنوبی کوریا کے صدر لی جے ای میونگ کے ذریعہ بدھ کو منعقد عشائیہ پر ملے تھے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارت سے متعلق مذاکرات دوبارہ شروع نہیں کیے جائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی حکومت نے ایک ’غلط اور گمراہ ک±ن‘ اشتہار چلایا جس میں سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کو محصولات کے خلاف بولتے ہوئے دکھایا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ ا±س سیاسی اشتہار کے بعد کیا ہے جس میں رونالڈ ریگن کے بیانات استعمال کرتے ہوئے کہا گیا کہ محصولات (ٹیرِفز) سے معیشت کو نقصان پہنچتا ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ مجھے وہ (کینیڈین وزیرِاعظم مارک کارنی) پسند ہیں لیکن جو کچھ ا±نہوں نے کیا وہ غلط تھا، کارنی نے اس جھوٹے اشتہار پر مجھ سے معافی مانگ لی ہے مگر ہم مذاکرات دوبارہ شروع نہیں کریں گے۔دوسری جانب کینیڈین وزیرِاعظم مارک کارنی کی جانب سے تاحال اس بیان پر کوئی ردِعمل نہیں دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande