

بی جے پی رکن پارلیمنٹ انل بلونی کی رہائش گاہ پر منعقد عوامی تہوار ایگاس میں امت شاہ نے شرکت کی
نئی دہلی، یکم نومبر (ہ س)۔ پوڑی گڑھوال سے بھارتی جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ انل بلونی کی رہائش گاہ پر ’’ایگاس‘‘ تہوار دھوم دھام سے منایا گیا۔ جمعہ کی شام منعقد اس تہوار میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر اشونی ویشنو، ڈاکٹر جیتندر سنگھ، دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا، این ایس اے اجیت ڈوبھال، گلوکار جوبن نوٹیال سمیت کئی رہنماوں نے تہوار میں شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ نے پوجا ارچنا کی اور سب کو نیک تمنائیں دیں۔ پروگرام کے بعد انہوں نے ایکس پر اتراکھنڈ کی تمام بہنوں اور بھائیوں کو دیو بھومی کے عوامی تہوار ’’ایگاس‘‘ کی دلی مبارکباد دی اور کہا کہ یہ تہوار تمام اُتراکھنڈ کے باشندوں کی خوشحالی اور مسلسل ترقی کا ذریعہ بنے۔ اس تہوار میں گلوکار جوبن نوٹیا ل نے اپنے گانوں سے محفل کو رنگین بنادیا۔ اس موقع پر اُتراکھنڈ سے آئے ہوئے فنکاروں نے بھی پہاڑی گیت پیش کیے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن