
نیپال میں شدید برفباری کے دوران پانچ دن سے پھنسے 11 غیر ملکی سیاحوں کو 9 گھنٹوں کی مشقت کے بعد بچایا گیا
کاٹھمنڈو، یکم نومبر (ہ س)۔ شدید برفباری اور مسلسل بارش کی وجہ سے پانچ دن سے منانگ میں واقع تلیچو بیس کیمپ میں پھنسے 11 غیر ملکی سیاحوں کو مسلح پولیس فورس نے 9 گھنٹوں کی مشقت کے بعد کامیابی کے ساتھ بچا لیا ہے۔
مسلح پولیس فورس کے ترجمان ڈی ایس پی شیلندر تھاپا کے مطابق، مسلح پولیس فورس کے ماونٹین ریسکیو ٹریننگ اسکول (ایم آر ٹی ایس) سے بھیجی گئی ماونٹین ریسکیو ٹیم نے تمام افراد کو محفوظ طریقے سے بچایا۔ ریسکیو کردہ سیاحوں میں ایک شخص کے پیر میں چوٹ لگی ہے۔ ان میں 9 سالہ بچہ اور ایک بیمار خاتون بھی شامل ہیں۔ باقی تمام افراد معمول کی حالت میں ہیں۔ تھاپا نے بتایا کہ سب کی آکسیجن لیول کم ہے۔
ان غیر ملکی سیاحوں کا ریسکیو آپریشن منفی حالات، تنگ، ڈھلان والے اور دو فٹ برف جمی مشکل راستوں سے ہو کر 9 گھنٹوں کی مشقت کے بعد کامیاب ہوا۔ پہاڑی بچاو کی تربیتی ادارے سے ایس پی ٹوپ بہادر ڈانگی کی قیادت میں میڈیکل اور ماونٹین ریسکیو ٹیم نے خصوصی پہاڑی بچاو کے آلات کا استعمال کر کے اس خطرناک کام کو مکمل کیا۔ سیاحوں کی حالت معمول کے مطابق بتائی گئی ہے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن