चुनावी विशेष

Blog single photo

اپنے فائدے اور فلاح کے لئے کریں ووٹنگ: مایاوتی

29/04/2019


اکھلیش بولے آج کے انتخابات آنے والے کل کے لئے فیصلہ کن گے ثابت ہوںگے

لکھنؤ، 29 اپریل (ہ س)۔

اتر پردیش میں 13 لوک سبھا سیٹوں پر چوتھے مرحلے کی پولنگ آج جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بعد مختلف رہنماو¿ں نے بھی ووٹروں کا جوش بڑھاتے ہوئے ان سے جمہوریت کے عظیم تہوار میں ان کی شرکت کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے ٹویٹ کیا کہ ملک میں 17 ویں لوک سبھا کے لئے ہو رہے عام انتخابات کے تحت آج چوتھے مرحلے کی پولنگ جاری ہے۔ ووٹروں سے اپیل ہے کہ وہ سب سے پہلے اپنا ووٹ ڈالنے کا فرض نبھائیں۔ مایاوتی نے کہا کہ ووٹروں کی یہ کوشش ان کے اپنے فائدے اور فلاح و بہبود کے لئے بہت اہم ہے۔

وہیں سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اپنی ٹویٹ میں آج کی پولنگ کو 'مہاپریورتن' عمل کا چوتھا مرحلہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں جمہوریت کی حفاظت کے لئے اپنا شہری حق اور ذمہ داری ادا کرنے کے لئے متحد ہوکر ووٹنگ کریں۔ ایس پی صدر نے کہا کہ آج کے انتخابات آنے والے کل کے لئے فیصلہ کن ثابت ہوںگے۔

وہیں اس کی بیوی اور قنوج لوک سبھا امیدوار ڈمپل یادو نے اپنے ٹویٹ میں ملک کے ہر شہری اور خاص طور پر خواتین پر زور دیا کہ وہ آج کے انتخابات میں اپنے خاندان اور بچوں کے سنہرے مستقبل کے لئے ووٹنگ میں حصہ لیں اور دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی کریں۔ ڈمپل نے کہا کہ آپ کا ہر ایک ووٹ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو محفوظ رکھے گا۔

اس سے پہلے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے صبح ووٹنگ شروع ہونے کے بعد ٹویٹ کیا کہ ایک امیر اور طاقتور بھارت کے لئے، ایک مضبوط اور فیصلہ لینے کی صلاحیت رکھنے والی حکومت کے لئے، ایک خواب کو پورا کرنے کے لئے، آج گھروں سے نکل کر پولنگ ضرور کریں۔

انہوں نے ایک بار پھر یاد دلاتے ہوئے کہا کہ پہلے ووٹ، پھر ناشتا۔وہیں موسم کی تلخی دیکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت زیادہ ہے، اپنا خیال رکھیں، لیکن ووٹ ضرور کریں۔ آپ کے ایک ایک ووٹ سے حکومت بنتی ہے۔

ہندوستھان سماچار؍محمد شہزاد


 
Top