क्षेत्रीय

Blog single photo

کالکا جی کے نوجوان رہنما جسمیت سنگھ گوبندپوری آپ میں شامل

21/11/2020

نئی دہلی،21 نومبر(ہ س)۔
 نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور آپ کی ایم ایل اے آتشی نے کلکا جی یوتھ لیڈر جسمیت سنگھ گوبندپوری کو عام آدمی پارٹی میں خوش آمدید کہا ہے۔ مسٹر سسودیا کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس پروگرام میں، جسمیت نے اپنے 40 ساتھیوں کے ساتھ عام آدمی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جسمیت 2013 سے سکھ اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری اور گوردوارہ گرو سنگھ سبھا کے سابق سکریٹری ، گووندپوری ہیں۔ انہوں نے 2019 سے اب تک دہلی اسٹیٹ جاگو پارٹی ، یوتھ کے سینئر نائب صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیا ہے۔ جسمیت سنگھ شرومنی اکالی دل بادل کے سابق جنرل سکریٹری مرحوم بھائی منجیت سنگھ گوبندپوری کے بیٹے ہیں۔ کالکا جی کے لوگ بھائی منجیت سنگھ جی کو پورے دل سے یاد کرتے ہیں اور ان کا بہت احترام کرتے ہیں کیونکہ وہ دہلی سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے پہلے منتخب ممبروں میں سے ایک تھے۔ اپنے والد کی طرح جسمیت بھی خالصہ کالج میں اپنے دنوں سے ہی فعال سیاست سے وابستہ ہے۔ وہ خاص طور پر سکھ برادری کے نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہے۔ جسمیت نے حال ہی میں شہید بھگت سنگھ سائیکل ریلی کا انعقاد کیا، جس کو شرکاءاور شہریوں نے بے حد سراہا۔ جسمیت اور ان کی ٹیم نے انتخابی مہم میں نمایاں حصہ لیا ہے اور حلقے میں کمیونٹی کی شراکت میں اضافہ کرنے کے لئے بھی سرگرم ہیں۔ عام آدمی پارٹی کی کوشش ہے کہ ایسے بہادر اور مقامی نوجوانوں کی آواز بلند کی جائے جو دہلی میں ایک نیا سیاسی کلچر بنانے میں مددگار ثابت ہوں۔ جس ساتھیوں نے جسپیت سنگھ گووندپوری کے ساتھ آپ میں شمولیت اختیار کی ہے اس میں کالکاجی مارکیٹ ایسوسی ایشن اور گرودوارہ کمیٹی کے ممبر شامل ہیں۔ ان سب کا خیرمقدم کرتے ہوئے ،آتشی نے لاک ڈا¶ن کے دوران حلقہ کالکا جی میں لوگوں کو خوراک اور ضروری سامان کی فراہمی میں ان کی خدمت محنت اور تعاون کی تعریف کی۔ عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے والے نوجوان رہنما¶ں نے یہ بھی کہا کہ وہ آتشی کی شکل میں نوجوانوں کا آئکن دیکھتے ہیں ، جو کافی متاثر کن اور آسانی سے قابل رسائی ہیں۔ وزیر اعلی منیش سسودیا اور آتشی نے امید ظاہر کی کہ ان نوجوانوں کی شمولیت سے نہ صرف کالکا جی بلکہ پوری دہلی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی بھی ہمیشہ ایسے نوجوانوں اور مختلف اقلیتی گروپوں کے نمائندوں کو شمولیت کی ترغیب دیتی ہے تاکہ تمام برادریوں کو جوڑ کر ایماندارانہ سیاست کو فروغ دیا جاسکے۔
ہندوستھان سماچاراویس



 
Top