खेल

Blog single photo

گولڈن لیگ کا دوسرا ایڈیشن 13 اکتوبر سے، 200 سے زائد ٹیمیں لیں گی حصہ

30/09/2019

گولڈن لیگ کا دوسرا ایڈیشن 13 اکتوبر سے، 200 سے زائد ٹیمیں لیں گی حصہ
نئی دہلی، 30 ستمبر (ہ س)۔ 
 فٹ بال دہلی نے پیرکے روز یہاں گولڈن لیگ کا دوسرا ایڈیشن کے شروعات کا اعلان کیا۔ لیگ کا آغاز 13 اکتوبر سے ہوگا۔ اس لیگ میں تین مختلف زمروں انڈر -07، انڈر -09 اور انڈر -11 (لڑکے اور لڑکیاں دونوں زمروں) میں 200 سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس لیگ میں 15 مقامات پر کل 1200 میچوں کا اہتمام ہوگا۔ 
لیگ کا مقصد پانچ سے 11 سال تک کے لڑکے اور لڑکیوں کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے۔ اس سال میں لیگ کے دوران یونیک ڈیٹا سسٹم۔ ایف ڈی کنیکٹکااستعمال کیا جائے گا۔ 

فٹ بال دہلی کے صدر شاجی پربھاکرن نے کہا، "یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس کے دوررس نتائج ہوںگے اورا سٹیک ہولڈرس، اسپانسرس اور لوگوں کے بغیر اسے منعقد کرانا ممکن نہیں تھا۔ ہمیں خوش ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ اس لیگ کو حمایت دینے یہاں آئے ہیں۔ میں ساتھہی تعاون اور حمایت کے لئے بھارتی کھیل اتھارٹی (سائی) کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، جس نے ہمیں اس ٹورنامنٹ کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کرانے کی اجازت دی“۔ 
قابل ذکر ہے کہ فٹ بال دہلی نے گزشتہ سال اس لیگ کے پہلے ورزن کا کامیاب انعقاد کیا تھا۔ پہلے ورزن میں 176 ٹیموں کے درمیان کل 751 میچ کھیلے گئے تھے۔ 
ہندوستھان سماچار


 
Top