मनोरंजन

Blog single photo

بھومی پیڈنیکر اور تاپسی پنو کی فلم ’ سانڈ کی آنکھ‘ کا نیا گانا ’وومنیا‘ ریلیز

03/10/2019

بھومی پیڈنیکر اور تاپسی پنو کی فلم ’ سانڈ کی آنکھ‘ کا نیا گانا ’وومنیا‘ ریلیز
بھومی پیڈنیکر اور تاپسی پنوں کی آنے والی فلم’ سانڈ کی آنکھ‘ کا نیا گانا جمعرات کے روز ریلیز ہو گیا ہے۔ نغمے کی دھن ہے’دیکھے گی یہ دنیا، یہ وومنیا‘ ۔اس گانے کووشال ددلانی اور وشال مشرا نے گایا ہے۔ گانے کا میوزک بہت وشال مشرا نے تیار کیا ہے، جبکہ راج شیکھر اسکے نغمہ نگار ہیں۔ 'وومنیا' گانے کوگورو واسوانی نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم ’ سانڈ کی آنکھ‘ کے اس گانے کو فلم کی اداکارہ بھومی پےڈیکنر اور تاپسی پنو نے سوشل میڈیا پر شیئرکیا ہے۔ بھومی نے ٹویٹ کیا-’ اب دیکھے گی یہ دنیا ... # وومنیا!۔ 
وہیں اداکارہ تاپسی پنوں نے بھی ’وومنیا‘ نغمے کو ٹویٹر پرشیئر کیا ہے۔ تاپسی نے لکھا-’یہ گانا جسے سنتے ہی پہلی بار میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے، اب آ گیا ہے‘۔ فلم’سانڈ کی آنکھ‘ کا ’وومنیا‘ نغمہ سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اس گانے میں بھومی اور تاپسی زبردست رقص کرتی نظر آ رہی ہیں۔ فلم کا ٹریلر حالیہ دنوں میں ریلیز ہوا تھا، جسے کافی پسند کیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی شوٹر دادی کے نام سے مشہور چندرو تومر اور پرکاشی تومر کی زندگی پر مبنیہے۔ فلم میں بھومی چندرو تومر اور تاپسی ان کی بہن پرکاشی تومر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس فلم کو انوراگ کشیپ پروڈیوس کر رہے ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر تشار ہیرانندانی ہیں۔ فلم ’سانڈ کی آنکھ‘ دیوالی پر 25 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ 
ہندوستھان سماچار


 
Top