चुनावी विशेष

Blog single photo

انتخابی مہم کے دوران پرینکا نے سانپ کو لگایا ہاتھ، ایس پی جی کے جوان ہوئے پریشان

02/05/2019

انتخابی مہم کے دوران پرینکا نے سانپ کو لگایا ہاتھ، ایس پی جی کے جوان ہوئے پریشان


رائے بریلی، 02 مئی (ہ س)۔

کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا واڈرا جمعرات کو اپنی ماں سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقے میں انتخابی مہم کے لئے نکلیں۔ اس دوران منشی گنجکے ہنسا کے پوروا گاو¿ں میں انہوں نے سپےرو ںسے ملاقات کی اور ایک سانپ اپنے ہاتھ سے پکڑ لیا۔ اس سے پرینکا کے حفاظت میں لگے ایس پی جی کے جوان بھی پریشان ہو گئے۔

انتخابی مہم کے لئے جمعرات کو رائے بریلی پہنچیں پرینکا کا قافلہ بھوئے مﺅ واقع رہائش گاہ سے طے راستے سے جا رہا تھا۔ راستے بھر میں انہیں کئی نکڑ سبھائیں کرنی تھی۔ اسی درمیان منشی گنجکے ہنسا کے پوروا گاو¿ں میں ان کا قافلہ رکا۔ یہاں بہت سے گھر سپےرو ںکے ہیں۔ پرینکا واڈرا انہیں دیکھ کر گاڑی سے اتریں اور سپےروں سے حال چال پوچھنے لگیں۔ انہوں نے سپےروں سے ان کی آبادی، روزگار اور آمدنی سے متعلق معلومات لی۔ پرینکا نے بڑے ہی تجسس سے ساپو ں کو دیکھا اور ان موضوعات میں معلومات بھی لی۔ اچانک پرینکا واڈرا نے ایک سپیرے سے سانپ لے کر اپنے ہاتھ میں پکڑ لیا، جسے دیکھ کر سیکورٹی اہلکاروں اور ایس پی جی کے ہاتھ پاو¿ں پھول گئے۔ پورے وقت ایس پی جی سپےرو ںکو پرینکا کے قریب آنے سے روکتی رہی۔ گاو¿ں سے قافلہ روانہ ہونے پر ہیسیکورٹی نے چین کی سانس لی۔

قابل ذکر ہے کہ پرینکا 02 اور 03 مئی کو سونیا گاندھی کے پارلیمانی علاقے کا طوفانی دورہ کر رہی ہیں۔ شام کو وہ سونیا کے ساتھ ایک جلسے سے بھی خطاب کریں گی۔

ہندوستھا ن سماچار#محمد شہزاد


 
Top