चुनावी विशेष

Blog single photo

راہل گاندھی کی شہریت کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا

02/05/2019

راہل گاندھی کی شہریت کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا


نئی دہلی، 02 مئی (ہ س )۔

کانگریس صدر راہل گاندھی کی شہریت کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ عرضی دائر کر راہل گاندھی کو الیکشن لڑنے پر روک لگانے کی ہدایات جاری کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ اس درخواست پر اگلے ہفتے سماعت کرے گا۔

درخواست یونائٹیڈ ہندو فرنٹ کے جے بھگوان گوئل اور ہندو مہاسبھا کے چندر پرکاش کوشک نے دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی نے برطانیہ کی بھی شہریت لے رکھی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ اس بارے میں ملی شکایت پر جلد کارروائی کرے۔ راہل گاندھی کو الیکشن لڑنے کے لئے نااہل قرار دیا جائے اور ووٹر لسٹ سے نام بھی ہٹایا جائے۔

ہندوستھان سماچار؍محمد شہزاد


 
Top