व्यापार

Blog single photo

سنسیکس 141 پوائنٹس ٹوٹا، نفٹی میں 48 پوائنٹس کی کمی

07/10/2019

سنسیکس 141 پوائنٹس ٹوٹا، نفٹی میں 48 پوائنٹس کی کمی
نئی دہلی، 07 اکتوبر (ہ س)۔ 
 ہفتے کے پہلے کاروباری دن پیر کے روز بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سنسیکس 141.33 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37531.98 پر بند ہوا۔ وہیں، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 48.35 پوائنٹس ٹوٹ کر 11126.40 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں یہ کمی آٹو، بینکاری، پٹرولیم سمیت تمام شعبوں کی کمپنیوں کے حصص کے ٹوٹ جانے کی وجہ سے درج کی گئی۔ 
سنسیکس پر او این جی سی، ٹاٹا اسٹیل، آئی ٹی سی، مہندرا اینڈ مہندرا، انڈس انڈ بینک، ٹاٹا موٹرز، سمیت 22 کمپنیوں کے حصص ٹوٹ کر بند ہوئے۔ وہیں، بھارتی ایئر ٹیل، آئی سی آئی سی آئی بینک، ہیرو موٹوکرپ، بجاج فائنانس، یس بینک، ایکسس بینک، بجاج آٹو، ریلائنس کے حصص بھی اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ این ایس ای پر 11 میں سے 8 سیکٹر انڈیکس نقصان میں رہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کمزور غیر ملکی اشاروں کی وجہ سے مارکیٹ میں فروخت ہوئی۔ 
ہندوستھان سماچار


 
Top