चुनावी विशेष

Blog single photo

رائے بریلی غنڈوں کی نہیں، کارکنوں کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں: پرینکا واڈرا

15/05/2019

رائے بریلی، 15 مئی (ہ س)۔
 کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا واڈرا بدھ کے روزاچانک رائے بریلی پہنچیں اور کارکنوں سے ان کا حال چال پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ رائے بریلی غنڈوں کی نہیں ہے۔ یہاں کے لوگ افراتفری بالکل برداشت نہیں کر سکتے۔ مذکورہ باتیں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار کے دباو¿ میں جس طرح کی افراتفری کی گئی وہ انتہائی شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے اور کانگریس ایسے لوگوں کے خلاف ہے جو خوف کا ماحول بنا رہے ہیں۔ 
قابل ذکر ہے کہ منگل کے روز رائے بریلی میں ضلع پنچایت صدر کے خلاف عدم اعتماد کیتحریک پر ووٹنگ سے قبل مچے وبال میں کانگریس ممبر اسمبلی ادیتی سنگھ سمیت کئی کارکن زخمی ہو گئے تھے۔ 
اس سے قبل فرصت گنج ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد براہ راست وہ کانگریس کے دفتر تلک بھون پہنچیں۔ وہاں انہوں نے بند کمرے میں کارکنوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور سب کو اتحاد برقرار رکھنے اور کسی طرح سے نہ ڈرنے کو کہا۔
پرینکا نے کارکنوں کو خبردار کیا کہ اگر کوئی بھی کارکن حزب مخالف سے رابطہ میں پایا گیا تو اسے فوری طور پر پارٹی سے باہر کر دیا جائے گا۔ غور طلب ہے کہ منگل کے روز سونیا گاندھی کے خلاف بی جے پی کے امیدوار رہے دنیش سنگھ کے ضلع پنچایت صدر بھائی کے خلاف عدم اعتمادکی پیشکش پر ووٹنگ ہونی تھی لیکن ووٹنگ کے پہلے ہی جم کر ہنگامہ ہوا۔ضلع پنچایت ارکان کے اغوا کی کوشش کی گئی اور فائرنگ بھی ہوئی۔ کانگریس ایم ایل اے ادیتی سنگھ بھی حملہ کیا گیا جس کو لے کر پرینکا واڈرا اچانک بدھ کے روز ارئے بریلی پہنچیں اور سب کا حال چال پوچھا۔ پرینکا نے کارکنوں کے ساتھ کھڑے رہنے کا بھروسہ بھی دیا۔ 
ہندوستھان سماچارمحمد شہزاد


 
Top