व्यापार

Blog single photo

مسلسل 48 ویں روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

19/11/2020

نئی دہلی / ممبئی ، 19 نومبر (ہ س)۔کووڈ19 کے اثرسے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اثر انداز ہو رہی ہے ۔ایک دن پہلے ہی خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا تھا۔ تاہم ، مقامی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو مسلسل 48 ویں روز بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ 
چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے چار بڑے شہروں دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 81.06 روپے، 87.74 روپے، 84.14 روپے اور 82.59 روپے فی لیٹر ہے۔وہیں ڈیزل کی قیمت بھی بالترتیب 70.46 روپے، 76.86 روپے، 75.95 روپے اور 73.99 روپے فی لیٹر ہے۔
دوسرے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 
اسی طرح ملک کے دیگر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت بالترتیب نوئیڈا میں 81.58 روپے، رانچی میں 80.73 روپے، لکھنو میں 81.48 روپے اور پٹنہ میں 83.73 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں، ڈیزل بھی بالترتیب نوئیڈا میں 71.00 روپے، رانچی میں 74.58 روپے، لکھنو میں 70.91 روپے اور پٹنہ میں 76.10 روپے فی لیٹر کی قیمت پر مل رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار


 
Top