खेल

Blog single photo

جاپان نے جیتا ایف آئی بی اے خواتین ایشیا کپ کا خطاب

30/09/2019

جاپان نے جیتا ایف آئی بی اے خواتین ایشیا کپ کا خطاب
بنگلورو، 30 ستمبر (ہ س)۔ 
 جاپان نے ایف آئی بی اے خواتین باسکیٹ بال ایشیا کپ کا خطاب جیت لیا ہے۔ بنگلورو کے شری کانتی راوا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے خطابی مقابلے میں جاپان نے ایک سخت میچ میں چین کو 71-68 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کرلیا۔ یہ جاپان کا مسلسل چوتھا اور کل پانچواں خطاب ہے۔ وہیں، خواتین ایشیا کپ کے فائنل میں جاپان کی یہ چین پر دوسری جیت ہے۔ اس سے قبل اس نے سال 2015 میں چین کو شکست دی تھی۔ 
خطابی مقابلے میں چین نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے ہاف میں 10 پوائنٹس کی بڑی برتری حاصل کر لی تھی لیکن اس کے بعد چین کی ٹیم آہستہ آہستہ میچ سے اپنی پکڑ کھوتی گئی اور تیسرے کوارٹر کے آغاز کے ختم ہوتے ہوتے جاپانی ٹیم 44-42 سے آگے ہو گئی۔ ناکوو موٹوہاشی نے اس میچ میں 24 پوائنٹس لئے ساتھ ہی آٹھ اسسٹ بھی کئے۔ چین کے لئے شاؤ ٹنگ 18 پوائنٹس کے ساتھ سب سے زیادہ اسکورکرنے والی کھلاڑی رہیں۔ بتا دیں کہ اس مقابلے میں بھارتی ٹیم ٹیم سب سے نیچے آٹھویں نمبر پر رہی۔ 
ہندوستھان سماچار


 
Top