क्षेत्रीय

Blog single photo

ہریدوار میں مذہبی رہنماﺅں کے لئے اسپتال کا افتتاح

09/10/2019

 ہریدوار میں مذہبی رہنماﺅں کے لئے اسپتال کا افتتاح
نئی دہلی،09اکتوبر(ہ س)۔
ہری دوار نجیب آباد روڈ پر مذہبی رہنماﺅں کے لئے ایک خصوصی اسپتال قائم کیا جا رہا ہے۔ جس کے قیام کی ذمہ داری بابا بالک داس رام نام کے مہاتما جی نے اٹھایا تھا ۔اس موقع پر انجمن فرزندان ہند کے سرپرست اندریش کمار، اترا کھنڈ کی گورنر بی بی رانی موریا ، گریش جویال، محمد افضال کی موجودگی میں یہ افتتاحی تقریب منعقد کیا گیا۔ اس بات کی جانکاری انجمن فرزندان ہند کے بانی گریش جویال نے اپنے جاری ایک بیان میں دیا ہے۔ گریش جویال کے مطابق ہری دوار سے قریب ایک بہت ہی خوبصورت اسپتال کا قیام کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گریش جویال نے بتایا کہ اس اسپتال کی لمبائی چوڑائی دو سوفٹ کے لگ بھگ ہے۔ یہ ابھی تین منزلہ عمارت کی شکل میں قائم کیا گیا ہے۔ اور اس اسپتال میں مزید اور دو فلور کے قائم ہونے کی صلاحیت ہے۔ اس اسپتال میں تیس بیڈ آئی سی یو کے ہیں۔اور تین سو کے قریب اوپی ڈی کی صلاحیت ہوگی۔ گریش جویال نے بتایا کہ اس اسپتال کی خصوصیت یہ ہے کہ ملک میں کئی بزرگ ، بے سہارا اور جنہوں نے اپنے گھر بار چھوڑ کر خدائی راستے پر چلنے کا فیصلہ کر لیا ہے ان کی کسی بھی طرح کی کوئی دیکھ ریکھ کا انتظام ابھی تک دیکھا نہیں گیا تھا۔ اس کمی کو محسوس کرتے ہوئے بابا بالک رام جی نے یہ اہم قدم اٹھاتے ہوئے ملک میں ایک نئی طرح کی کمی کو دور کرنے کیلئے بہتر قدم اٹھایا ہے۔
ہریدوار میں قائم اس اسپتال کا افتتاح 8اکتوبر کوکیا گیا۔ جس میں ملک کے معزز مہمانان گرامی ، اور سماجی کارکنان حصہ لیں گے۔ اس اسپتال کا افتتاحی تقریب ایک اکتوبر سے شروع ہو گیا تھا اور فیتہ کاٹنے کی تقریب 8اکتوبر کو کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس اسپتال میں مریضوں کی خاطر خواہ افاقہ ہونے تک کے قیام وطعام کا پورا بندوبست رہے گا۔ اور ایمبو لینس سمیت تمام طرح کی طبی جانچ کے آلات بھی اسپتال میں مفت میسر ہوں گے جس کے لئے کوئی فیس نہیں ہوگی۔ اس کے قیام کا مقصد سادھو سنت اور پیر فقیر افراد کا علاج کرنا تو ہے ہی اس کے علاوہ عوام الناس کے لئے بھی اس اسپتال میں پوری سہولت میسر ہوگی۔
ہندوستھان سماچاراویس


 
Top