मनोरंजन

Blog single photo

صدی کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کو بالی ووڈ سےلبرٹیز نے دی مبارکباد

25/09/2019

صدی کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کو بالی ووڈ سےلبرٹیز نے دی مبارکباد
بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو فلم دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ’دادا پھالکے‘ سے نوازا جائے گا۔ امیتابھ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ تب دیا جا رہا ہے جب بگ بی نے بالی ووڈ میں 50 سال کا سفر مکمل کر لیا ہے۔ امیتابھ کی پہلی فلم ’سات ہندوستانی‘ 1969 میں ریلیز ہوئی تھی۔ 76 سالہ امیتابھ بچن یہ اعزاز پانے والی 66 ویں شخص ہیں۔ سال 2018 کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈامیتابھ بچن کو دیئے جانے کے اعلان کے بعد سےلبریٹیز نے سوشل میڈیا پر امیتابھ بچن کو مبارک باد دی۔ 
بہترین آواز کی ملکہ لتا منگیشکر نے ٹویٹ کیا-'نمسکار امت جی آپکے لئے و دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کا اعلان ہوا یہ سن کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ میں آپ کو بہت مبارک باد دیتی ہوں۔ بھارتی سنیماباواکے نام کا ایوارڈ ہندوستانی سنیما کے سپر اسٹار کو ملنا یہ اپنے آپ میں ایک تاریخی واقعہ ہے‘۔
رجنی کانت نے ٹویٹ کیا ۔ ’مبارک ہو عزیز امیتابھ بچن !!! آپ اس اعزازکے قابل ہیں !!!! دادا صاحب پھالکے ایوارڈ“۔ 
مرکزی فلم سرٹیفیکیشن بورڈ (سی بی ایف سی) کے صدر اور مشہور نغمہ نگار پرسون جوشی نے ٹوئٹر پر ۔ ’خوشی ، فخر اور ایک خوشگواراحساس۔ محترم امت جی۔ آپ کو یہ اعزاز ملے، اس کاکب سے انتظار تھا، دل سے مبارک باد۔ ایشور آپ کو یوں ہی ہم سب کے لئے حوصلہ کا ذریعہ بنائے رکھے۔ نیک خواہشات۔. #DadaSahabPhalkeAward
مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے نے ٹویٹ کیا -’داداصاحب پھالکے ایوارڈ جیوری رکن کے طور پر، میں امیتابھ بچن کو مبارکباد دے کر خوش ہوں۔ امیتابھ بچن جی کو یہپروقار ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دیتی ہوں“۔
کرن جوہر نے ٹویٹ کرکے امیتابھ بچن کو مایہ ناز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی۔ کرن نے لکھا-’بھارتی سنیما کے سب سے متاثر کن لیجنڈ۔ وہ ایک راک اسٹار ہیں !!! میں ان کی صدی میں جنم لے کر معزز اور فخر محسوس کر رہا ہوں!۔
انیل کپور نے ٹویٹ کیا -’اس لیجنڈ کے بغیر ہندوستانی سنیما کا کوئی تصورنہیں ہے! انہوں نے ہر کردار کے ساتھ بھارتی سنیما کی از سر نو تشریح کی ہے اور بے شمار خدمات کے لئے وہ تعریف کے مستحق ہیں! مبارک ہو! '۔
بونی کپور نے لکھا-’امیتابھ بچن دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازے جانے کے لئے دل سے مبارک باد۔ فلموں میں آپ کا تعاون کافی بڑا ہے اورلوگوں کے لئے آپ باغث ترغیب ہیں‘۔ 
امیتابھ بچن کے بیٹے اور اداکار ابھیشیک بچن نے ٹوئٹر پر اپنے والد کے لئے خوشی ظاہر کرتے ہوئے لکھا- بہت زیادہ خوشی اور فخر !‘۔
رتیش دیش مکھ نے لکھا -’کوئی اسسے زیادہ حقدار نہیں !!!! امیتابھ بچن سر، دل سے مبارک باد !!!! میں بہت پرجوش ہوں !!! یہ میرے سمیت امیتابھ بچن کے ہر مداح کے لئے اعزاز کی بات ہے‘۔
اس کے علاوہ فلم ڈائریکٹر مدھر بھنڈارکر اور راہل ڈھولکیا، اداکار وویک اوبرائے، ارجن کپور، ہما قریشی، کارتک آرین، انوپ جلوٹا جیسی شخصیات نے انہیں مبارک باد دی ہے۔ امیتابھ ان دنوں سونی ٹی وی کے شو’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے 11 ویں سیزن کی میزبانی کر رہے ہیں۔ 
ہندوستھان سماچار


 
Top