मनोरंजन

Blog single photo

عائشہ شراف نے دونوں بچوں ٹائیگر شراف اور کرشنا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا:غنڈہ اور غنڈی

19/11/2020

عائشہ شراف نے دونوں بچوں ٹائیگر شراف اور کرشنا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا:غنڈہ اور غنڈی 
ٹائیگر شراف کی والدہ عائشہ شراف سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔ وہ اکثر سوشل میڈیا پر فوٹو شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اس بار بالی ووڈ اداکار جیکی شراف اور فلم پروڈیوسر عائشہ شراف نے اپنے دونوں بچوں ٹائیگر شراف اور کرشنا کی تصویر شیئر کی ہے۔ ٹائیگر شراف نے حال ہی میں اپنی بہن کرشنا سے ملاقات کی ہے۔
کرشنا نے انسٹاگرام پر بھی ٹائیگر کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔ عائشہ شراف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا - 'غنڈہ اور غنڈی ایک ساتھ واپس'۔ عائشہ نے جیکی شراف ، خوشی شراف کو بھی ٹیگ کیا۔
وہیں بیٹی کرشنا نے عائشہ کی اس پوسٹ پر اپنا ردعمل دیا اور لکھا - "یہا ں کے علاوہ دنیا میں اور کہیں نہیںجانا ۔" 1987 میں ، بالی ووڈ کے معروف اداکار جیکی شراف نے عائشہ سے شادی کی اور دونوں بچپن سے ہی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ عائشہ اور جیکی کے دو بچے ہیں ، اداکار ٹائیگر شراف اور بیٹی کرشنا شراف۔
ٹائیگر نے 2014 میں فلم 'ہیروپنتی' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ ٹائیگر شراف کی آخری ریلیز باغی3 ہے۔ فلم رواں سال مارچ میں ریلیز ہوئی تھی۔ ٹائیگر شراف 'ہیروپنتی 2' اور 'باغی 4' میں نظر آنے والے ہیں۔
 ہندوستھان سماچار


 
Top